فاروق آباد ، 2سالہ بچہ کھیلتے ہوئے نالے میں ڈوب کر ہلاک

بدھ 7 دسمبر 2022 17:31

فاروق آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2022ء) سیم نالہ سے بچے کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔آرائیاں والی پلی فیصل آباد روڈ پر سیم نالہ میں 2سالہ بچہ کھیلتے ہوئے گر گیا ۔ریسکیو 1122 کی گوت اور ٹیم نے موقع پر پہنچ کر بچے کی لاش کو سیم نالہ سے نکال کر لواحقین کے حوالے کردیا۔

(جاری ہے)

ڈوبنے والے بچے کی شناخت 2سالہ محمد عمیر ولد عامر علی سے ہوئی۔ بتایا گیا ہے کہ ریسکیو 1122 کنٹرول روم میں کال موصول ہوئی جسم میں بتایا گیا کہ 2گھنٹے سے بچہ لاپتہ ہے اور شک ہے کہ سیم نالہ میں گر گیا ہے۔ ریسکیو 1122کی غوطہ خور ٹیم نے لائن سرچ کی مدد سے انتہائی پیشہ ورانہ انداز سے بچے کی لاش کو سیم نالہ سے نکال کر لواحقین کے حوالے کردیا۔ اس وقت ہر آنکھ سگوار تھی۔

متعلقہ عنوان :

فاروق آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں