حکومت لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی کا م کی نگرانی کررہی ہے ، سینئر صوبائی وزیر سیاحت و خوراک گلگت بلتستان

ہفتہ 22 جولائی 2023 19:50

غذر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2023ء) سینئر صوبائی وزیر سیاحت و خوراک گلگت بلتستان غلام محمد میڈیا کو بتایا ہے کہ گزشتہ رات یاسین میں لینڈ سلائیڈنگ ہونے والی تباہی پر ضلعی اور سب ڈویژن انتظامیہ نے تمام متلقہ ادروں کے ساتھ بحالی کا کام شروع کیا ہے جس میں سڑکوں ، بجلی فوری بحالی کے ساتھ متاثرین کے لیے خوراک اور خمیے پہنچانے کا کام شامل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے صوبائی حکومت تمام تر صورت حال سے نہ آگاہ ہے بلکہ اداروں کے ذریعے فوری بحالی کے کاموں کی نگرانی بھی کررہی ہے تاکہ یاسین طاوس ، املست ، نازبر ، سندھی ، سلطان آباد اور قرقلتی کے لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرین کے مشکلات کو فوری طور پر کم کیا جا سکیں ۔\378

متعلقہ عنوان :

غذر میں شائع ہونے والی مزید خبریں