عوامی فیصلوں سے بنی حکومتیں ہی مسائل حل کرسکتی ہیں، بلاول بھٹو

گلگت بلتستان کو عمران خان کی تباہی سے بچانا ہے، اسلام آباد کو گلگت کے عوام کی آواز سننا ہوگی، عمران کا نوکریوں اور گھر دینے سمیت ہر وعدہ جھوٹا نکلا۔ چیئرمین پیپلزپارٹی کا گلگت بلتستان میں انتخابی جلسے سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 23 اکتوبر 2020 16:39

عوامی فیصلوں سے بنی حکومتیں ہی مسائل حل کرسکتی ہیں، بلاول بھٹو
اسکردو(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اکتوبر2020ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کو عمران خان کی تباہی سے بچانا ہے، اسلام آباد کو گلگت کے عوام کی آواز سننا ہوگی، عمران کا نوکریوں اور گھر دینے سمیت ہروعدہ جھوٹا نکلا، عوامی فیصلوں سے حکومتیں بنیں گی تو مسائل بھی حل ہوں گے۔ انہوں نے گلگت بلتستان میں انتخابی مہم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کو گلگت کے عوام کی آواز سننا ہوگی، گلگت بلتستان کی آواز ہے ہمیں حقوق دو، عوامی فیصلوں سے حکومتیں بنیں گی تو مسائل بھی حل ہوں گے۔

آج اسلام آباد میں بیٹھ کر گلگت بلتستان کے فیصلے کیے جاتے ہیں، ہم نے گلگت بلتستان کو عمران خان کی تباہی سے بچانا ہے،عمران خان نے پورے ملک کو برباد کردیا ہے، ہم اس غربت اور مہنگائی میں اضافہ نہیں کرسکتے، عمران کا ہروعدہ جھوٹا نکلا، ایک کروڑ نوکریاں دے گا، ایک نوکری نہیں دی، پچاس لاکھ گھر بنائے گا، لیکن انکروچمنٹ کے نام پر غریبوں کے سر سے چھت چھین لی ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان ہر ادارے سے عوام کو بے روزگار کررہا ہے۔آج لیڈی ہیلتھ ورکرز اور سرکاری ملازمین احتجاج کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی عوام کے حقوق کی جدوجہد کررہی ہے، آصف زرداری کے دور میں پنشن اور تنخواہوں میں اضافہ کیا گیا۔مجھے شہید بے نظیر کا خواب پورا کرنا ہے، آپ عوام کو میرا ساتھ دینا ہوگا۔ شہید ذوالفقار دور میں جو فیصلے ہوئے ان کا فائدہ آج بھی مل رہا ہے۔

امید کرتا ہوں کہ گانچے کے عوام مجھے مایوس نہیں کریں گے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ صرف الیکشن مہم نہیں بلکہ عوام کے حقوق کی جدوجہد ہے، اب آخری مرحلہ آچکا ہے کہ میں2018ء کے الیکشن وعدہ کیا تھا کہ عوام کو حقوق دیں گے۔ گلگت کے عوام پیپلزپارٹی کو ہر ضلع ہرجگہ سے جتوائیں۔ پوری دنیا کو بتانا ہے کہ ہمیں ہمارا حقوق دو، اگر عوامی خواہشات کے مطابق اسلام آباد میں فیصلے ہوں گے تو تب ہی ہم مسائل حل کرسکیں گے۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں