پنجاب یونیورسٹی پوٹھوہار کیمپس گوجر خان میں کلاسز کا اجرا کردیا گیا

گوجر خان میں پنجاب یونیورسٹی پوٹھوہار کیمپس کا قیام دیرینہ خواب تھا ،عوام کو تمام بنیادی سہولیات فراہم کرنا ،نوجوانوں کو جدید تعلیم سے آراستہ کرنا نصب العین جس کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا گیا ہے، راجہ پرویز اشرف

منگل 6 فروری 2024 22:40

گوجرخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2024ء) سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ گوجر خان میں پنجاب یونیورسٹی پوٹھوہار کیمپس کا قیام میرا دیرینہ خواب تھا جو پورا ہوگیا ،گوجر خان کی عوام کو تمام بنیادی سہولیات فراہم کرنا اور نوجوانوں کو جدید تعلیم سے آراستہ کرنا میرا نصب العین ہے جس کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گوجر خان میں پنجاب یونیورسٹی پوٹھوہار کیمپس کلاسز کا اجرا کردیا گیا۔ اس موقع پر عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کہا کہ گوجر خان کی عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کیا گیا ہے،بالی کے مقام پر 800 کنال اراضی پر یونیورسٹی کی تعمیر کی جائیگی۔ یونیورسٹی آف پنجاب پوٹھوہار کیمپس گوجر خان کی تعمیر کیلئے 4ارب روپے کی رقم کا بجٹ منظور ہو چکا ہے۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی آف پنجاب پوٹھوہار کیمپس کی تعمیر تک عارضی طور پر گورنمنٹ ایم سی بوائز ہائی سیکنڈری سکول گوجر خان میں کلاسز کے اجراء کا انتظام کیا گیا ہے۔ سپیکر راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ گوجر خان میں پنجاب یونیورسٹی پوٹھوہار کیمپس گوجر خان کا قیام میرا دیرینہ خواب تھا جو پورا ہوگیا ۔انہوں نے کہا کہ اب خطہ پوٹھوہار، میر پور آزاد کشمیر، چکوال، جہلم، ڈوڈیال، کلر سیداں، مری، کہوٹہ اور آزاد کشمیر کے دیگر علاقوں سے نوجوان معیاری اور اعلی تعلیم کیلئے پنجاب یونیورسٹی پوٹھوہار کیمپس گوجر خان میں اپنی تعلیمی سرگرمیوں کو جاری رکھ سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ گوجر خان کی عوام کو تمام بنیادی سہولیات فراہم کرنا اور نوجوانوں کو جدید تعلیم سے آراستہ کرنا میرا نصب العین ہے جس کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گوجر خان میں عوام فلاح و بہبود سمیت ترقی اور خوشحالی کے دیگر منصوبے مستقبل میں بھی اسی جذبے کے ساتھ جاری اور ساری رہیں گے۔

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں