مسلم لیگ نے ریاست کو بچانے کیلئے اپنی سیاست کی قربانی دی ،راجہ محمد جاوید اخلاص

ہم نے تحصیل بھر میں 200گائوں کو بجلی 50 ہائی سکولز 80مڈل سکولز 100پرائمری سکولز 6کالجز بنوائے،لیگی رہنماء کا تقریب سے خطاب

اتوار 6 اگست 2023 16:40

گوجر خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2023ء) سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ محمد جاوید اخلاص نے کہا ہے کہ چار سال عمران خان کی حکومت پاکستان اور اس کے اداروں کو کمزور کرتے رہے ،پاکستان کی تعمیر وترقی کو روکتے رہے اور ابھی ایک سال چار مہینے جو ہماری اتحادی جماعت پیپلز پارٹی کے سرکردہ رہنما اور اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے مسلم لیگ کو کریش کرنے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں ،لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں فنڈز وزیراعظم میاں شہباز شریف سے لے کر ایک کھمبا یا گلی بناتے ہیں تو کہتے ہیں مسلم لیگ کا صفایا ہو گیا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی وطن واپسی پر استقبال کی تیاریاں اور (ن) لیگ کسان ونگ کی تنظیم سازی کے حوالے سے مندرہ موہڑہ مندو میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر سینئر مسلم لیگی رہنما سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض، راجہ حمید اختر ایڈووکیٹ ،چوہدری ضیافت گجر سمیت کثیر تعداد میں پارٹی ورکرز موجود تھے ۔

(جاری ہے)

راجہ محمد جاوید اخلاص نے کہا کہ مسلم لیگ نے ریاست کو بچانے کیلئے اپنی سیاست کی قربانی دی ہے ،میاں محمد شہباز شریف نے اتحادی 16 جماعتوں کو جس حکمت دانشمندی سے ساتھ ملک کو مشکلات سے نکالا ہے ،وہ لائق تحسین ہے اس کا پورا کریڈٹ انہیں ہی جاتا ہے کہا ہے کہ چند دن قبل وزیر اعظم میاں شہباز شریف سے ملاقات انہیں بتایا مسلم لیگ ہی واحد جماعت ہے جو ملک کو دلدل سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔

گوجر خان کے حوالہ سے کھل کر بات چیت کی وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کو بتایا کہ گوجر خان مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے جماعت کی خاطر دس سیٹیں قربان کرنے کیلئے تیار ہیں لیکن جس طرح راجہ پرویز اشرف مسلم لیگ کو کریش کر کے دبا کر زیر عتاب کر کے حاصل کرنا چاہتے ہیں وہ کسی صورت قابلِ قبول نہیں ہم ہر صورت مقابلہ کریں گے فیصلہ آپ نے کرنا ہے ۔راجہ جاوید اخلاص نے کہا کہ ہم نے اپنے دور حکومت میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا تحصیل بھر میں 200گائوں کو بجلی 50 ہائی سکولز 80مڈل سکولز 100پرائمری سکولز 6کالجز بنوائے لیکن لیکن کبھی بھی اپنے منصوبوں کو کیش نہیں راجہ پرویز اشرف بتائیں کہ بطور وزیر اعظم ،وزیر یا ایم این اے کوئی ایک پرائمری سکول بھی بنوایا ہے ہم سے پانچ چھ بار الیکشن ہارنے والوں کے پاس تو اپنی گاڑیاں بھی نہیں تھیں لیکن اب کروڑوں روپے کی گاڑیاں کہاں سے آ گئیں سب لوٹ مار کی وجہ سے ہے فیض کی وجہ سے فیضیاب ہو نے والوں کا جلد احتساب ہو گا۔

راجہ جاوید اخلاص نے کہا کہ کرپٹ آدمی کو عوام کی نمائندگی کا کوئی حق نہیں ملک میں فئیر اینڈ فری انتخابات ہونے چاہئیں جس جماعت کو عوامی مینڈیٹ ملے اس پانچ سال تک کام کرنے دیا جائے میاں محمد نواز شریف میاں شہباز شریف سمیت پارٹی کے سینیئر رہنماؤں کو تجویز دیتے ہیں کہ آمدہ الیکشن مسلم لیگ آزاد حیثیت اور شیر کے نشان پر لڑے اور جیت کر ملک کو درپیش مشکلات سے نجات دلائے راجہ جاوید اخلاص نے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کے حوالہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ تحصیل گوجر خان کی تعمیر وترقی اور میگا پراجیکٹس،یونیورسٹی اور اربوں روپوں کے منصوبوں مکمل کرانے کا ہر جگہ بڑے فخر سے زکر کرتے ہیں تو پھر ون ٹو ون الیکشن لڑنے سے کیوں گھبرا رہے ہیں اور میاں محمد نواز شریف سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی منتیں اور ترلہ کر رہے ہیں اپنی کارکردگی کی بنیاد پر ن لیگ کے شیروں کا مقابلہ کریں۔

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں