تمام مکاتب فکر کے علما کرام اور عوام دیانتدار اور اہل لوگوں کو اپنی قیمتی ووٹ دیں ،صاحبزادہ سعیدالرشیدعباسی

ہفتہ 13 جنوری 2024 16:44

گوجر خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2024ء) صاحبزادہ سعید الرشید عباسی چیف آرگنائزر مشائخ و علما کونسل پاکستان نے کہا ہے کہ 8فروری 2024کو ملک بھر میں ہونے والے عام انتخابات میں تمام مکاتب فکر کے علما کرام اور عوام سے اپیل ہے کہ وہ دیانتدار اور اہل لوگوں کو اپنی قیمتی ووٹ دیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دورہ گوجر خان کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سابق وائس چیئرمین یو سی مانکیالہ راجہ خداداد کیانی، کاروباری و سماجی شخصیت چوہدری ارشد عرف کالو، راجہ افضال کیانی و دیگر احباب بھی موجود تھے ۔صاحبزادہ سعید الرشید عباسی نے گوجر خان کے تمام علمائے کرام اور مشائخ سے بھی اپیل کی کہ سابق وزیر اعظم و اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو آمدہ انتخابات میں ووٹ دیں اور ان کا مکمل ساتھ دیں کیونکہ وہ ایک سچے عاشق رسول ہیں ۔انہوں نے بطور وزیراعظم پہلی بار یومِ عشق رسول سرکاری سطح پر منایا ،یو ٹیوب پر پابندی لگائی اور سچے عاشق رسول ہونے کا ثبوت دیا، گوجر خان تحصیل کی نمائندگی کرنے کا انہیں جب بھی موقع ملا بلاتفریق لوگوں کی فلاح وبہبود کے کام اور خدمت کی۔

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں