گوجر خان، جیت ہار کسی بھی مقابلے یا الیکشن کا حصہ ہے کامیابی کے جشن کی طرح ہار کو بھی برداشت کرنے کا حوصلہ ہونا چاہیے ،راجہ پرویز اشرف

ہفتہ 10 فروری 2024 18:07

گوجر خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 فروری2024ء) سابق وزیر اعظم و سپیکر قومی اسمبلی پاکستان پیپلز پارٹی کے نومنتخب ممبر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ جیت ہار کسی بھی مقابلے یا الیکشن کا حصہ ہے کامیابی کے جشن کی طرح ہار کو بھی برداشت کرنے کا حوصلہ ہونا چاہیے میرے صوبائی اسمبلی کے دونوں امیدواروں نے بہت اچھا الیکشن لڑا لیکن بد قسمتی سے کامیاب نہ ہو سکے کامیاب ہونے والے مسلم لیگ نے کہا ہے کہ جیت ہار کسی بھی مقابلے یا الیکشن کا حصہ ہے کامیابی کے جشن کی طرح ہار کو بھی برداشت کرنے کا حوصلہ ہونا چاہیے میرے صوبائی اسمبلی کے دونوں امیدواروں نے بہت اچھا الیکشن لڑا لیکن بد قسمتی سے کامیاب نہ ہو سکے کامیاب ہونے والے مسلم لیگ ن اور آزاد امیدوار کو مبارکباد اور ان کے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں دونوں ممبران کو دعوت دیتا ہوں کہ آئیں ہم سب مل کر ملک اور اپنی تحصیل کی تعمیر وترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی کے حلقہ این اے 52 سے ایم این اے منتخب ہوئے کے بعد اپنے مرکزی الیکشن آفس مین جی ٹی روڈ نگائیل شنواری ہوٹل میں پارٹی کارکنوں، اپنے ووٹرز و سپورٹرز سے خطاب کرتے ہوئے کیا راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ تحصیل گوجر خان کی عوام نے انہیں چوتھی مرتبہ اپنے پیار اور محبتوں سے نوازا وہ میرے لیے اعزاز ہے جسے کبھی بھی فراموش نہیں کر سکتا میں اپنی ماں بہنوں بیٹیوں بیٹوں بھائیوں بزرگوں کا بھی بے حد ممنون و مشکور ہوں کہ جن کی بدولت مجھے اللہ نے کامیابی عطا کی پاکستان پیپلز پارٹی کے دونوں امیدواروں خرم پرویز راجہ اور چوہدری محمد سرفراز نے اپنے صوبائی حلقوں میں بہت اچھا الیکشن لڑا لیکن بد قسمتی سے کامیاب نہ ہو سکے اس کے باوجود ہم سب تحصیل گوجر خان اور اپنے حلقوں کی عوام کی خدمت کے لیے دن رات حاضر ہیں راجہ پرویز اشرف نے مزید کہا کہ خدمت اور تعمیر وترقی کی سیاست کو جاری رکھوں گا اسمبلی میں جا کر پاکستان اور گوجر خان کی عوام کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کے لیے اپنی تمام توانائیاں اور صلاحیتوں کو بروئے کار لاں گا

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں