گوجرانوالہ جلسے میں پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما بلند اسٹیج سے گر گئے

لاہور سے تعلق رکھنے والے پی پی رہنما فیصل میر کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا

muhammad ali محمد علی منگل 12 دسمبر 2023 23:49

گوجرانوالہ جلسے میں پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما بلند اسٹیج سے گر گئے
گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 دسمبر2023ء) گوجرانوالہ جلسے میں پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما بلند اسٹیج سے گر گئے، لاہور سے تعلق رکھنے والے پی پی رہنما فیصل میر کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی جانب سے منگل کے روز گوجرانوالہ میں جلسے کا انعقاد کیا گیا۔ جلسے میں چئیرمین بلاول بھٹو سمیت پیپلز پارٹی کے متعدد سینئر رہنماوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق جلسے کے دوران افسوسناک حادثہ بھی پیش آیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے سینئر رہنما فیصل میر گوجرانوالہ جلسہ کے دوران سٹیج سے گر کر شدید زخمی ہو گئے۔ بلند اسٹیج سے گرنے کی وجہ سے فیصل میر کو کمر سمیت جسم کے مختلف حصوں پر شدید چوٹوں آئیں۔ شدید زخمی ہو جانے کی وجہ سے فیصل میر کو گوجرانوالہ کے کسی مقامی ہسپتال منتقل کرنے کے بجائے لاہور کے جنرل ہستال پہنچا دیا گیا۔ ڈاکٹرز کی جانب سے فیصل میر کو شدید چوٹیں آنے کی تصدیق کرتے ہوئے ان کا فوری علاج شروع کر دیا گیا ہے۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں