اب لاہور سے گوجرانوالہ پہنچیں صرف چند منٹوں میں، گوجرانوالہ موٹروے لنک روڈ آپریشنل کر دی گئی

15 عشاریہ 2 کلو میٹر طویل دو رویہ سڑک پر روزانہ تقریباً 8500 گاڑیاں گزریں گی، شاہراہ کی تعمیر 5 ماہ میں مکمل ہوئی

muhammad ali محمد علی منگل 6 فروری 2024 23:19

اب لاہور سے گوجرانوالہ پہنچیں صرف چند منٹوں میں، گوجرانوالہ موٹروے لنک روڈ آپریشنل کر دی گئی
گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 فروری2024ء) اب لاہور سے گوجرانوالہ پہنچیں صرف چند منٹوں میں، گوجرانوالہ موٹروے لنک روڈ آپریشنل کر دی گئی، 15 عشاریہ 2 کلو میٹر طویل دو رویہ سڑک پر روزانہ تقریباً 8500 گاڑیاں گزریں گی، شاہراہ کی تعمیر 5 ماہ میں مکمل ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق صرف 5 ماہ کی ریکارڈ مدت میں گوجرانوالہ کو سیالکوٹ لاہور موٹر وے سے لنک کر دیا گیا۔

گوجرانوالہ ایکسپریس وے کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔ یوں گوجرانوالہ سے لاہور کا سفر صرف45 منٹ کا رہ گیا۔ نگران وزیر اعلٰی پنجاب کے مطابق گوجرانوالہ موٹروے لنک روڈ کی مدد سے جتنی دیر لاہور شہر سے ڈیفنس تک جانے میں لگتی ہے اتنی دیر میں گوجرانوالہ کے شہری لاہور پہنچ سکیں گے۔ وزیر اعلی 15 عشاریہ 2 کلو میٹر طویل دو رویہ سڑک پر روزانہ تقریباً 8500 گاڑیاں گزریں گی۔

(جاری ہے)

ہزاروں مسافروں کو آرام دہ سفر کی سہولت حاصل ہو گی۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے 74 کلومیٹر طویل گوجرانوالہ سے کوٹ سرورانٹرچینج،حافظ آباد روڈ کا افتتاح بھی کر دیا ہے۔ وزیر اعلٰی نے اعلان کیا ہے کہ گوجرانوالہ ایکسپریس وے سے چن دا قلعہ تک اوورہیڈبرج بنا رہے ہیں ۔گوجرانوالہ کے شہریوں کیلئے ایک اورخوشخبری ہے ، گوجرانوالہ سیف سٹی پراجیکٹ کاآغاز کرنے جارہے ہیں ۔

انشاء اللہ گوجرانوالہ سیف سٹی پراجیکٹ شہریوں کیلئے بہت مفید ثابت ہوگا۔ سیف سٹی پراجیکٹ گوجرانوالہ کے آغاز سے الیکشن میں نگرانی کیلئے بھی مدد ملے گی۔ گوجرانوالہ ایکسپریس وے بننے سے لاہور اورگوجرانوالہ کے درمیان فاصلہ 45منٹ کا رہ گیا ہے ۔جس ٹیم نے گوجرانوالہ ایکسپریس وے کی تعمیر کیلئے دن رات محنت کی اللہ ان کو سرخروکرے۔گوجرانوالہ کیلئے سگنل فری پراجیکٹ نہایت اہم ہے۔بند روڈ،ایس ایل تھری اوردرجنوں دیگر پراجیکٹ تکمیل کے بالکل قریب ہیں ۔کوشش ہے کہ جو پراجیکٹ شروع کیے ہیں وہ مکمل کریں ۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں