نئی حکومت کو جانچنے کیلئے 100 دن دینا زیادتی ہے ،ْ10 سال کی بربادی کو ٹھیک کرتے کرتے ٹائم لگے گا ،ْ چوہدری پرویز الٰہی

ضمنی الیکشن کے انتظامات بھی جنرل الیکشن کی طرح بہت اچھے ہیں ،ْ ن لیگ کا پنجاب اسمبلی میں آنا خواہشات پر مبنی ہے ،ْسپیکر پنجاب اسمبلی کی میڈیا سے بات چیت

اتوار 14 اکتوبر 2018 15:40

گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2018ء) اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ نئی حکومت کو جانچنے کے لئے 100 دن دینا زیادتی ہے، 10 سال کی بربادی کو ٹھیک کرتے کرتے ٹائم لگے گا۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ ضمنی الیکشن کے انتظامات بھی جنرل الیکشن کی طرح بہت اچھے ہیں۔

پرویزالٰہی نے کہا کہ مونس الٰہی کی لیڈ مجھ سے زیادہ ہوگی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ ضمنی الیکشن کا ماحول جنرل الیکشن سے بالکل مختلف ہوتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ ن لیگ کا پنجاب اسمبلی میں آنا خواہشات پر مبنی ہے۔اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ کسی بھی نئی حکومت کو جانچنے کیلئی100 دن دینازیادتی ہے، دس سال کی بربادی کو ٹھیک کرتے کرتے ٹائم لگے گا۔انہوں نے کہا کہ ابھی تو آئی ہے حکومت جا کہاں رہی ہے ،ْپرویز الٰہی نے بتایا کہ ہمارا چیف منسٹر مضبوط منسٹر ہے۔مسلم لیگ (ن )کے حوالے سے کیے جانے والے سوال پر اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر ن لیگ میں فارورڈ بلاک بننے کے خلاف ہیں۔

گجرات میں شائع ہونے والی مزید خبریں