
ْبلوچستان میں ہمسایہ ممالک کے ساتھ سرحد پار تجارت مزید آسان بنانے کی ضرورت ہے ، صدر مملکت
متعلقہ سٹیک ہولڈرز سرحدی تجارت میں اضافہ، بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں خوشحالی لانے کیلئے بنیادی سہولیات فراہم کریں، صدر ڈاکٹر عارف علوی
جمعہ 21 جنوری 2022 23:45

(جاری ہے)
اجلاس میں وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق داد، گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا، وزیر اعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو، کمانڈر 12 کور،لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی ، کمانڈر کوسٹ پاکستان نیوی، ریئر ایڈمرل جاوید اقبال ، کمانڈر ویسٹ پاکستان نیوی ، ریئر ایڈمرل جواد احمد ، چیئرمین ایف بی آر، ڈاکٹر محمد اشفاق احمد، چیئرمین سی پیک اتھارٹی، خالد منصور، چیئرمین اوگرا مسرور خان اور چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا اور حکومت کے اعلی حکام نے شرکت کی ۔
اجلاس کو 3 جنوری 2022 کو ایوان صدر ، اسلام آباد میں ہونے والی میٹنگ میں حکومت بلوچستان کی طرف سے اٹھائے گئے مختلف مسائل کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی ۔ اجلاس کو سرحدی تجارتی مسائل اور گوادر کے ساحلی علاقوں میں غیر قانونی ماہی گیری سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔ اجلاس میں اس بات پر روشنی ڈالی گئی کہ گوادر کے شہریوں کو بنیادی ضروریات کی فراہمی کے لئے ضروری بنیادی کام 06 ماہ میں مکمل کر لیا جائے گا۔ چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے بتایا کہ گوادر کے عوام کو 1.2 ملین گیلن یومیہ (ایم جی ڈی)پانی کی فراہمی کا منصوبہ 6 ماہ میں مکمل کر لیا جائے گا۔ اجلاس کو گوادر ایئرپورٹ اور ہسپتال کی ترقی پر ہونے والی پیشرفت کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی اور سہولت کے لیے این او سی کے اجرا کے عمل کو ہموار بنا دیا گیا ہے اور اب این او سی چار ہفتوں میں جاری کر دیا جائے گا۔ چیئرمین اوگرا نے شرکا کو آگاہ کیا کہ صوبے کی ایندھن کی ضروریات پورا کرنے کیلئے بلوچستان میں سٹوریج کی سہولیات اور لائسنس کی حامل بہترین 10 آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو صوبے کے ہر ضلع میں دو اضافی پیٹرول پمپ قائم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ اجلاس میں بلوچستان میں سکیورٹی چیک پوسٹوں کی تعداد کم کرنے کے حکومتی فیصلے کو بھی سراہا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ بلوچستان کے سرحدی علاقوں سے تعلق رکھنے والے تاجروں کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔ انہوں نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے بینکوں کو سرحدی تجارتی مقامات پر بینکنگ چینلز قائم کرنے کی ہدایت کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے بلوچستان کے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ وہ گوادر میں روزگار کے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں۔ صدر نے بلوچستان کے احساس محرومی کو دور کرنے اور اسے ملک کے دیگر صوبوں کے برابر لانے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔گورنر اور وزیراعلی بلوچستان نے صوبے کی ترقی اور عوام کو درپیش مسائل کے حل میں گہری دلچسپی لینے پر صدر مملکت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔متعلقہ عنوان :
گوادر شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:
Your Thoughts and Comments
گوادر سے متعلقہ
گوادر خبریں مضامین کالم ایونٹس تصاویری البم تصاویر سیاحتی مقامات مشہور شخصیات کھلاڑی شعراء حکومتی دفاترپاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
آرٹیکل63 اے کی تشریح :حمزہ شہبازکی وزارت اعلی خطرے میں ہے‘دوبارہ رائے شماری میں ووٹ پورے کرنا مشکل ہونگے. سیاسی مبصرین
-
کچھ شعبوں میں اصلاحات کے بعد ہی انتخابی میدان میں اترا جائے گا‘انتخابی اصلاحات میں کتنا وقت لگتا ہے اس بارے میں قبل از وقت کوئی بات نہیں کہی جا سکتی.مولانا فضل الرحمان
-
آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق سپریم کورٹ کے اکثریتی فیصلے پر آئینی ماہرین کی رائے منقسم
-
حکومتی اتحاد میں دراڑیں نون لیگ ‘پیپلزپارٹی‘ایم کیوایم اور جے یوآئی(ف)منظرنامے پر باقی جماعتیں لاتعلق‘مخلوط حکومت کی تین بڑی جماعتیں بھی” اونرشپ“ لینے پر آمادہ نہیں اقتدار میں رہنے کی صورت میں ..
-
وفاقی کابینہ نے نیب قوانین میں ترمیم کیلئے وفاقی وزیر قانون کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیدی
-
لاہور: اورنج لائن ٹرین کے قرض کی واپسی کی مد میں پہلی قسط میں 1 ارب روپے کا اضافہ
-
حکومت کا چیئرمین نیب جاوید اقبال کو ہٹانے کا فیصلہ
-
پی ٹی آئی منحرف اراکین نااہلی کیس، الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرلیا،(کل)سنایا جائیگا
-
تحریک انصاف کے منحرف اراکین واپسی کے لیے رابطے کررہے ہیں. ہارون الرشید کا انکشاف
-
وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے یورپی یونین کے اعلی اختیاراتی وفد کی ملاقات
-
سندھ میں امن امان کی صورتحال بدتر ہوتی جارہی ہے،حلیم عادل شیخ
-
ڈالر کے بعد ملک میں سونے کی قیمت کو بھی پر لگ گئے، ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا1200روپے سی1500روپے تک مہنگا
مزید خبریں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2022, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.