حافظ آباد،نوجوان ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق

جمعرات 22 فروری 2024 14:56

حافظ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2024ء) حافظ آباد میں گڑھی غوث کے قریب نوجوان ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کیمطابق محلہ قائد آباد علی پور روڈ کا رہائشی محمد زمان کانوں میں ہینڈ فری لگا کر موبائل سن رہا تھا اور گڑھی غوث کے قریب ریل کی پٹٹری پر جا رہا تھا کہ اسی اثناء میں راولپنڈی سے کراچی جانے والی ٹرین پاکستان ایکسپریس کی زد میں آکر جاں بحق ہو گیا ۔

(جاری ہے)

ریلوے پولیس اور تھانہ صدر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو قبضہ میں لیکر ضروری کارروائی کا آغاز کر دیا ۔

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں