ہنگو میں محرم الحرام میں امن وامان برقراررکھنے کیلئے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرچ اینڈ سٹرئیک آپریشن جاری

پیر 17 ستمبر 2018 15:00

ہنگو ۔17 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2018ء) ہنگوپولیس کامحرم الحرام میں امن وامان برقراررکھنے کیلئے جرائم پیشہ اورسماج دشمن عناصرکے خلاف سرچ اینڈ سٹرئیک آپریشن، قتل کے مقدمات میں مطلوب2مجرم اشتہاریوں سمیت 5مشکوک افرادگرفتار‘گرفتارافرادسے بھاری مقدارمیں خودکاراسلحہ ومنشیات بھی برآمد کرلی گئی جبکہ 10غیررجسٹرڈکرایہ داروں کے خلاف بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے ‘ڈی پی اوہنگوپیرشہاب علی شاہ کے مطابق ہنگوپولیس جرائم پیشہ عناصرکی سرکوبی اورمجرمانہ سرگرمیوں کے انسدادکیلئے ہمہ وقت چوکس اورالرٹ ہی.مجرمانہ سرگرمیوں کے سدباب کیلئے پولیس افسران اپنی کارروائیوں میں مزیدتیزی لائیں اور علاقے کوجرائم سے پاک کرنے میں کوئی کسرنہ چھوڑیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ آپریشنزکے دوران قتل،اقدام قتل کے مقدمات میں مطلوب 2مجرم اشتہاریوں سمیت 50مشکوک افرادکوحراست میں لے لیا گیاہے‘گرفتارافرادسے بھاری مقدارمیں خودکاراسلحہ ومنشیات بھی برامد کرکے قبضہ پولیس کی گئی ہے‘جس میں 7پستول، 1ریپیٹر، 6چارجرز، سینکڑوں مختلف بورکے کارتوس، 270گرام چرس شامل ہیںجبکہ 10غیررجسٹرڈ کرایہ داروں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے،شہرمیں واقع رہائشی ہوٹلوں اورسرایوں میں آنے جانے والوں کی بھی کڑی نگرانی کرتے ہوئے تلاشی کا عمل بھی روزانہ کی بنیادپرجاری ہے۔

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں