وفاقی وزیر منشیات شہر یار خان آفریدی کی 7 سالہ بچی مقتولہ مدیحہ ولد عمر خان کی گھر آمد

مقتولہ بچی کے لواحقین سے تعزیت اور فاتح خوانی کی، سفاک قاتلوں کو نشان عبرت بنانے کی یقین دہانی

منگل 18 فروری 2020 20:44

وفاقی وزیر منشیات شہر یار خان آفریدی کی 7 سالہ بچی مقتولہ مدیحہ ولد عمر خان کی گھر آمد
ہنگو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2020ء) وفاقی وزیر منشیات شہر یار خان آفریدی کی 7 سالہ بچی مقتولہ مدیحہ ولد عمر خان کی گھر آمد۔مقتولہ بچی کے لواحقین سے تعزیت اور فاتح خوانی کی۔ڈی آئی جی کوہاٹ طیب حفیظ چیمہ بھی ہمراہ تھے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ دوآبہ حدود کے علاقہ سروخیل میں دو روز قبل بہیمانہ قتل شدہ 7 سالہ بچی مدیحہ کی تعزیت اور فاتحہ خوانی کیلئے وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات شہریار خان آفریدی آر پی او کوہاٹ ریجن طیب حفیظ چیمہ اور دیگر افسران کے ہمراہ متاثرہ خاندان کے گھر پہنچ گئے۔

اس موقع پر شہر یار آفریدی نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ کہ مقتولہ مدیحہ کیلواحقین کو مکمل انصاف فراہمی تک چھین سے نہیں بیٹھیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم پاکستان کی ہدایات پر اور اپنی اخلاقی اور قومی ذمدار ی نبھاتے ہوئے آنے کا مقصد متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانے اور واقعہ میں ملوث ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لاکھڑا کرنے کی بھرپور عزم کیساتھ پر امید ہو ں انشاء اللہ بچی کے بہیمانہ قتل کے سفاک قاتلوں کو نشان عبرت بنانے میں کامیاب ہونگے۔

انہوں نے کہاکہ ایسے دلخراش واقعات پوری انسانیت کے نام پر بد نما داغ ہوتے ہیں اور معصوم بچی کے قتل کے بھیڑیوں تک رسائی جدید خطوط پر استوار تفتیشی عمل جاری ہے جبکہ موجودہ حکومت ایسے گھناؤنے واقعات میں ملوث وحشی بھیڑیوں کو سخت سے سخت سزاوں کے تعین کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں