ہنگو پولیس کے 15پولیس اہلکاروں نے ہیوی ویپنز کورس کا تربیتی مرحلہ مکمل کر لیا

اتوار 26 فروری 2017 19:50

ہنگو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2017ء) ہنگو پولیس کے 15پولیس اہلکاروں نے ہیوی ویپنز کورس کا تربیتی مرحلہ مکمل کر لیا ہے۔پولیس لائن ہنگو میں ڈی پی او ہنگو احسان اللہ کی سر پرستی میں 15روزہ تربیتی کورس میں پولیس اہلکاروں کو انٹی ائیر کرافٹ گن 12.7،RPG7، LMG،HMGکے استعمال کی پیشہ ورانہ مہارت دی گئی۔پولیس ٹریننگ کالج ہنگو میں تربیت یافتہ پولیس اہلکاروں نے ٹریننگ مکمل ہونے پر مذکورہ اسلحہ چلانے کا عملی مظاہرہ بھی کیا۔

تفصیلات کے مطا بق پولیس لائن ہنگو میں ضلعی پولیس کے 15پولیس کا نسٹیبلزکی15روزہ ہیوی ویپنز تربیتی کورس کا مرحلہ مکمل ہو گیا۔جس میں پولیس اہلکاروں کو بھاری ہتھیاروں انٹی ایئر کرافٹ گن12.7،آر پی جی سیون،لائن مشین گن،ہیوی مشین گن کے استعمال کی تربیت دی گئی اور جدید ہتھیاروں کی تکنیکی مہارت بھی فراہم کی گئی۔

(جاری ہے)

کور س کی تکمیل پر تربیت پانے والے پولیس اہلکاروں نے بھاری ہتھیاروں کے استعمال کا عملی مظاہرہ پولیس ٹریننگ کالج ہنگو گرائونڈ میں کیا۔

اس موقع پر ڈی ایس پی عمر حیات خان،آر آئی پولیس لائن شاہ زیب خان،ایس ایچ او فرید خان و دیگر افسران نے عملی مظاہرہ دیکھا۔اس حوالے سے ڈی پی او ہنگو احسان اللہ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے فرنٹ لائن فورس کا کردار ادا کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر فخر ہے اور علاقائی امن اور جرائم کے روک تھام میں پولیس ہر ممکن تمام تر وسائل بروے کار لائے گی۔

متعلقہ عنوان :

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں