گیس کم پریشر کا مسئلہ سنگین، کم پریشر کے خلاف علماء کرام کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ

منتخب ممبران ،انتظامیہ اور متعلقہ ادارے کے ذمہ داران کے خلاف شدید نعرہ بازی ہنگو کے عوام کی پریشانی کا مذاق اڑایا جا رہا ہے،تین دن کے اندر مسئلہ حل نہ ہونے کی صورت میں بل کی ادائیگی نہ کرنے کے ساتھ ساتھ متعلقہ محکمے کے اہلکاروں کوبھی کام نہیں کرنے دیں گے ،ْ مولانا عبد الجلیل و دیگر کا خطاب

پیر 8 جنوری 2018 16:56

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جنوری2018ء) گیس کم پریشر کا مسئلہ سنگین ۔ کم پریشر کے خلاف علماء کرام کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ ۔ منتخب ممبران ،انتظامیہ اور متعلقہ ادارے کے ذمہ داران کے خلاف شدید نعرہ بازی۔ ہنگو کے عوام کی پریشانی کا مذاق اڑایا جا رہا ہے۔ انتظامیہ کے بار بار یقین دہانی پر احتجاجی کیمپ کا فیصلہ بھی واپس لیا لیکن گیس کم پریشر مسئلہ تاحال حل نہ ہو سکا۔

تین دن کے اندر مسئلہ حل نہ ہونے کی صورت میں بل کی ادائیگی نہ کرنے کے ساتھ ساتھ متعلقہ محکمے کے اہلکاروں کوبھی کام نہیں کرنے دیں گے۔ مولانا عبد الجلیل و دیگر کا خطاب۔ تفصیلات کے مطابق ہنگوپیر کے روز خطیب اڈا مسجد مولانا عبد الجلیل کی قیادت میں ہنگو کے علاقہ مشران اور عوام نے ہنگو پریس کلب میں گیس کم پریشر کے خلاف ہنگامی پریس کانفرنس اور بعد ازاں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

مظاہرے میںمشران سمیع الدین ، سپین خان، ملک فرمان و دیگر مشران اور علاقہ عوام بھی موجود تھے۔ پریس کانفرنس اور احتجاجی مظاہرے سے مولانا عبد الجلیل و دیگر مقررین نے کہا کہ ضلع ہنگو گیس پروڈکشن زون ہونے کے باوجود یہاں کے عوام کو گیس کی سہولت سے محروم رکھا جا رہا ہے کو سراسر ظلم اور نا انصافی پر مبنی اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت،ضلعی انتظامیہ، اورمتعلقہ محکمہ کے ساتھ بار بار گیس کم پریشر اور لوڈ شیڈنگ کے مسئلے پر مزاکرات کئے گئے لیکن ہنگو کے عوام کے ساتھ وہی نارواں سلوک روا رکھا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کے یقینی دہانی پر علاقہ مشران نے احتجاجی کیمپ لگانے کا فیصلہ واپس لیا اوراس مسئلے پر ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کیا تا ہم ضلعی انتظامیہ نے بنیادی مسئلہ پر عوام کی حق میں بات کرنے کے بجائے متعلقہ محکمے کا ساتھ دے رہے ہیں جو کہ انتہائی افسوس ناک مقام ہے۔مولانا عبد الجلیل نے کہا کہ ہنگو سے منتخب عوامی نمائندے ایم این اے حاجی خیال زمان اورکزئی اور ایم پی اے شا فیصل خان نے گیس کم پریشر پرعوام کا ساتھ دینے کی زحمت نہ کی اور نہ ہی گیس کم پریشر مسئلے کو حل کرنے میں سنجیدہ نظر آئے ۔

مقررین نے کہا گیس کم پریشر اور لوڈ شیڈنگ کے باعث غریب عوام سلینڈر گیس استعمال کرنے جبکہ بچے بھوکے پیاسے سکول جانے پر مجبور ہے۔انہوں نے کہا کہ گیس مسئلے کے ساتھ ساتھ مین بازار میں سٹریٹ لائٹس، تعلیم اور صحت نظام کی بدحالی اور پانی کے مسئلے پر بھی صوبائی حکومت ،ضلعی انتظامیہ اور منتخب نمائندوں نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ مقررین نے مطالبہ کیا کہ اگر تین دن کے اندر اند گیس کم پریشر اور لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ حل نہ کیا گیا تو ہنگو کے عوام گیس بل کی ادائیگی نہ کرنے سمیت گیس میٹر اتار دیں گے اور متعلقہ محکمے کے اہلکاران کو بھی کام کرنے نہیں دیں گے۔

متعلقہ عنوان :

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں