لوئر اورکزئی ایجنسی میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق ، ایک شدید زخمی

جمعہ 9 فروری 2018 16:30

ہنگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 فروری2018ء) لوئر اورکزئی ایجنسی میں دو فریقین کے درمیان جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کے تبادلے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا ۔ پولیٹیکل انتظامیہ اورکزئی ایجنسی نے تصدیق کر دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پولیٹیکل انتظامیہ ا ورکزئی ایجنسی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ لوئر اورکزئی ایجنسی کے علاقہ سنی ستوری خیل میں چچا زاد بھائیوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس دوران فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا جس کو فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق مقتول اور زخمی دونوں چچا زاد بھائی ہے جبکہ واقع چچا زاد بھائیوں کے درمیان عرصہ سے جاری جائیداد کے تنازعہ پر پیش آیا۔

متعلقہ عنوان :

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں