ہنگو، پیر نصیب چند کی مقتولہ بچی مدیحہ بی بی کے گھر آمد،لواحقین کے کیساتھ تعزیت کی

جمعہ 21 فروری 2020 16:59

ہنگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی چیرمین بلاول بھٹو زرداری اورپی پی پی خیبر پختونخواہ کے صوبائی صدر ہمایون خان کی ہدایات پر اقلیتی ونگ صوبائی صدر پیر نصیب چند کی مقتولہ بچی مدیحہ بی بی کے گھر آمد۔اس موقع پر اقلیتی ونگ کے پی کے صوبائی صدر پیر نصیب چند اور اقلیتی مشران بھی ہمراہ تھے، لواحقین کے کیساتھ تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پیپلز پارٹی کی صوبائی قائدین نے پی پی پی کے مرکزی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا تعز یتی پیغام بھی لواحقین کو پہنچایا۔ دریں اثناء پیر نصیب چند کا کہنا تھا کہ واقعہ سے پوری قوم کی دل آزاری ہوئی ہے اور ایسے انسانیت سوز واقعات میں ملوث عناصر کو سرعام پھانسی پر لٹکایا جائے۔انہوں نے کہا کہ تین دن کے اندر ملزم کی گرفتاری پولیس کی بڑی کامیابی ہے جو قابل تحسین ہے۔

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں