ہنگو پولیس کا جرائم پیشہ عناصرکے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن

پیر 3 دسمبر 2018 22:38

ہنگو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2018ء) ہنگو پولیس نے جرائم پیشہ عناصرکے خلاف سرچ اینڈسٹرائیک آپریشن کرتے ہوئے شاہوخیل،شاہووام،وچ بازار، تری بانڈہ،بڑھ عباس خیل،جواروغنڈی اورٹنڈرو سے 10جرائم پیشہ افرادکوگرفتارکرلیاگیاہے۔کاروائی میں زیرحراست افرادکے قبضے سے منشیات اور خودکار اسلحہ بھی برآمدکرلیاگیاہے۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی ہیڈکواٹرعمرحیات خان اورڈی ایس پی ٹل شوکت علی شاہ کی قیادت میں تھانہ سٹی،صدر،دوآبہ اورٹل کے ایس ایچ اوز نے بھاری پولیس نفری کے ہمراہ جرائم پیشہ افرادکے خلاف اپریشن کے دوران 10جرائم پیشہ افرادکوگرفتارکرلیاہے،ڈی ایس پی ہیڈکواٹرعمرحیات خان اورڈی ایس پی ٹل شوکت علی شاہ کی قیادت میں شروع ہونے والے سرچ آپریشنز کے دوران گرفتارافرادسے خودکار اسلحہ بھی برآمدکرلیاگیاہے جس میں1کلاشنکوف،5پستول،70 مختلف بورکے کارتوس،325گرام چرس اور2چارجرزشامل ہیں،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرہنگوپیرشہاب علی شاہ کے مطابق ہنگوپولیس جرائم پیشہ عناصرکے خلاف روزانہ کی بنیادپرکاروائیوں میں مصروف عمل ہے اورجرائم پیشہ عناصرکی نگرانی کا عمل مزیدتیزکردیاگیاہے۔

متعلقہ عنوان :

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں