ہنگو: کامیاب تفتیش اور اندھے قتل کا معمہ انجام پر پہنچانے کا اعتراف

ڈسٹرکٹ پولیس افیسراحسان اللہ خان اورایس پی انوسٹی گیشن زین خان جدون نے جوائینٹ انوسٹی گیشن ٹیم کو تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعامات سے نوازا

جمعہ 15 نومبر 2019 23:28

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2019ء) کامیاب تفتیش اور اندھے قتل کا معمہ انجام پر پہنچانے کا اعتراف,ڈسٹرکٹ پولیس افیسراحسان اللہ خان اورایس پی انوسٹی گیشن زین خان جدون نے جوائینٹ انوسٹی گیشن ٹیم کو تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعامات سے نوازا,ڈی پی او آفس میں منعقدہ پر وقار تقریب میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر احسان اللہ خان اورایس پی انوسٹی گیشن زین خان جدون نے شاہو وام میں اندھے قتل کے واقعے کی باریک بینی سے کامیاب تفتیش کر کے اصل ملزمان تک رسائء اور اس کی گرفتاری کے عمل کی ستایش کرتے ہوئے جوائینٹ انوسٹی گیشن ٹیم کے ممبران کی بھر پور حوصلہ آفزائء کی اور کہا کہ پولیس افسران نے چند دن کے اندر کیس کو کامیاب انداز میں منطقی انجام تک پہنچانیمیں کامیاب ہو کر اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور جدید خطوط پر انوسٹی گیشن کے عملی اظہار کیا ہے جس پر ایس پی انوسٹی گیشن زین خان جدون کی قائدانہ صلاحیتوں اور ٹیم کی بھر پور تفتیشی مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ ایسے ہی متحرک,اور جدید تقاضوں سے ہم اہنگ فرائض کی انجام دہی سے عوام کا پولیس پر اعتماد مزید بڑھے گا۔

(جاری ہے)

اس موقعہ پر جوائینٹ انوسٹی گیشن ٹیم کے ممبران ڈی ایس پی اسد زبیر,ڈی ایس پی رحمت اللہ خان,ایس ایچ او سٹی امجد حسین میں تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعامات تقسیم کیے۔یاد رہے کہ 28 اکتوبر کو شاہو وام۔میں نوجوانخورشید کا اندھا قتل ہوا تھا جس کے بعد پولیس نے کمال مہارت سے انوسٹی گیشن کر کے اصل ملزم جو مقتول کا سوتیلا بھائء تھا اسے گرفتار کیا۔

متعلقہ عنوان :

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں