مفتی اظہر محمود ہزاروی کی زیر صدارت اجلاس میں الکرم فرینڈز ہری پور کے قیام کا فیصلہ

ہفتہ 22 ستمبر 2018 13:17

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2018ء) الکرم فرینڈز ضلع ہری پور کا انتہائی اہم اجلاس مفتی اظہر محمود ہزاروی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس کا مقصد ہزارہ ڈویژن کے تمام اضلاع میں تنظیم سازی کرنا تھا۔ اجلاس میں مرکزی نمائندگان نے بھی شرکت کی جس میں باقاعدہ طور پر ضلع ہری پور الکرم فرینڈز کا قیام عمل میں لایا گیا۔ اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مفتی اظہر محمود ہزاروی فاضل الکرم یونیورسٹی بھیرہ شریف سرگودھا نے کیا۔

(جاری ہے)

ضیاء الامت جسٹس پیر کرم شاہ کی خدمات تعلیمی اداروں کے قیام، وفاقی شرعی عدالت، تحریر و تقریر، تفسیر ضیاء القرآن و سیرت النبیؐ پر ضیاء النبی کی سات جلدوں پر مشتمل سیرت کی کتاب، مختلف ممالک میں پاکستان کے ترجمان کی حیثیت سے پیش کردہ مقالا جات کے حوالے سے انتہائی قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان کی جانشین پیر امین الحسنات شاہ سابق مذہبی وزیر مملکت پر پورا اعتماد کرتے ہوئے ان کے مشن کو آگے بڑھانے میں آپ کے ساتھ ہیں۔ اس موقع پر کثیر تعدا د میں فاضلین الکرم یونیورسٹی بھیرہ شریف نے شر کت کی۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں