سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والا گرفتار، مقدمہ درج

ہفتہ 13 اپریل 2024 17:30

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اپریل2024ء) تھانہ سٹی پولیس نے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے قبضہ سے اسلحہ برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

ڈی پی او ہری پور سلیمان ظفر کے احکامات کی روشنی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے عبدالہادی ولد نوید سکنہ محلہ کوہ شیر انوالہ گیٹ کو گرفتار کر کے قبضہ سے اسلحہ MP5 برآمد کرکے اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں