ڈی پی او ہری پور کا کم عمر ڈرائیوروں اور ون ویلنگ کرنے والوں خلاف کارروائیوں کی ہدایت

پیر 15 اپریل 2024 10:20

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) ڈی پی او ہری پور سلیمان ظفر نے عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے کم عمر ڈرائیوروں بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکلوں اور ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کے احکامات جاری کئے۔

(جاری ہے)

ہری پور پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ کھلابٹ نے ناکہ بندی کر کے بغیر نمبرپلیٹ موٹر سائیکلوں، کم عمر ڈائیوروں اور ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد نوجوانوں کو تھانہ میں بند کر کے ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں