ڈپٹی کمشنر ہری پور اورڈی پی او کا خانپور ڈیم ،سیاحتی مقامات کا دورہ

پیر 15 اپریل 2024 17:03

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر ہری پور خان محمد اور ڈی پی او ہری پور سلیمان ظفر (PSP)نے خانپور ڈیم اور سیاحتی مقامات کا دورہ کیا۔ ایس ایچ او تھانہ خانپور خالد خان اور انچارج ٹریفک خانپور یاسر خان بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

افسران نے ڈیم پر سیاحوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا اور سپیڈ بوٹ مالکان کو سیاحوں کے لیے حفاظتی اقدامات اور جیکٹس کے استعمال کی ہدایات دیں۔بعد ازاں ڈی پی او ہری پور نے ایس ایچ او خانپور اور انچارج ٹریفک خانپور کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ خانپور آنے والے سیاحوں کے ساتھ اچھے اخلاق و رویہ سے پیش آئیں اور ان کی سکیورٹی کا خاص خیال رکھا جائے ۔ٹریفک کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے مناسب اقدامات کیے جائیں۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں