فرض کی انجام دہی میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،ایس ایس پی انوسٹی گیشن ہری پور

پیر 15 اپریل 2024 22:40

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) ایس ایس پی انوسٹی گیشن ہری پورنے نائب کورٹس سے میٹنگ کا انعقاد کر کے ہدایات دیں،ایس ایس پی انوسٹی گیشن ہری پور جمیل الرحمان کی زیر صدارت سوموار کے روز عدالتوں میں تعینات نائب کورٹس کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں اُنھوں نے جملہ نائب کورٹس کو پیشہ ورانہ امور کی انجام دہی میں بہتری لانے کے لیے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ضمانتیوں کے حوالے سے ضروری اقدامات عمل میں لانے کے ساتھ ساتھ عدالت میں پیش ہونے والے گواہان کی معاونت یقینی بنائیں،عدالتوں میں زیر تفتیش اور فیصلہ شدہ مقدمات و ثمن ورانٹ ریکارڈ کی تکمیل اور فوری تعمیل کے لیے اقدامات عمل میں لائے جائیں،انہوں نے مزید کہا کہ فرض کی انجام دہی میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،پیشہ ورانہ امور میں بہتری لائی جائے تاکہ عوام اور محکمے کو اس کا براہ راست فائدہ پہنچ سکے ۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں