ہری پور پولیس کا ایمرجنسی کی صورت حال سے نمٹنے کے لیے جوڈیشل کمپلیکس میں موک ایکسرسائز کا انعقاد

بدھ 17 اپریل 2024 17:35

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) ہری پور پولیس نے ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے جوڈیشل کمپلیکس ہری پور میں موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا ۔ ڈی پی او ہری پور سلیمان ظفر (PSP )کی ہدایات پر کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے جوڈیشل کمپلیکس ہری پور میں موک ایکسرسائز کا انعقاد ہوا۔

(جاری ہے)

موک ایکسرسائز میں ڈی ایس پی ہیڈکواٹر شاہجہان تنولی،ڈی ایس پی سٹی صداقت نثار،ایس ایچ او تھانہ ٹی ائی پی میاں لیاقت اور انچارج ٹریفک الیاس فرید کی زیرنگرانی ایلیٹ فورس ،ڈسٹرکٹ پولیس ،بم ڈسپوزبل یونٹ ،ٹریفک سٹاف ،ریسکیو 1122کے افسران و جوانوں نے شرکت کی ۔موک ایکسرسائز کا مقصد کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں بروقت کاروائی کرنا ہے ۔ \378

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں