تھانہ ناڑا آزمائی پولیس کی پوست کی کاشت کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری

جمعہ 19 اپریل 2024 13:30

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) تھانہ ناڑا آزمائی پولیس نے مختلف اراضی پر کاشت پوست کو تلف کر دیا ۔ڈی پی او ہری پور سلیمان ظفر (پی ایس پی )کے احکامات کی روشنی میں ایس ایچ او تھانہ ناڑہ آمازئی منیر حیات خان نے ہمراہ نفری پولیس کے ڈی ایس پی سرکل غازی راجہ محمد بشیر کی زیر نگرانی کارروائیاں کرتے ہوئے عزیر خان ولدسید محمد خان ،بدری زمان ولد سید رحمان ساکنان بانڈہ غلام رسول ،مہرنواز ولد مہراج دین،رشید ولد اکبر دین ،سالار ولد شیر رحمان ساکنان بیل ،لال دین ولد کچکول ،زرویز خان ولد زرین خان ساکنان لقب ،عبدالحکیم ولد فضل دین ،بہار علی ولد گل مہر اور سید نجیب ولد سید شریف ساکنان برگ جہنوں نے اپنی اراضی میں پوست کاشت کی ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

پوست کو تلف اور قبضہ پولیس میں کر کے ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات کا اندراج کرلیا۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں