سرائے صالح پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کر کے 5 کلو چرس برآمد کر لی

جمعہ 19 اپریل 2024 14:55

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) سرائے صالح پولیس نے منشیات فروشی کے مکروہ دہندہ میں ملوث منشیات فروش کو گرفتار کر کے قبضہ سے 5 کلو سے زائد چرس برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

ڈی پی او ہری پور سلیمان ظفر کے احکامات کی روشنی میں ہری پور پولیس کی جانب سے منشیات فروشی کے مکروہ دہندہ میں ملوث عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ایس ایچ او تھانہ سرائے صالح انسپکٹر نے پولیس نفری کے ہمراہ ڈی ایس پی سٹی صداقت نثار کی زیر نگرانی کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش شبیر حسین ولد عطاءاﷲ سکنہ میرا علی خان کو گرفتار کرکے قبضہ سے 5 کلو 653 گرام چرس برآمد کر لی، منشیات فروش کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں