وزیراعلیٰ بلوچستان کی قیادت میں وفاق سے حقوق لیکر دینگے ماضی کے وفاقی حکومت کے رویہ بلوچستان کے ساتھ ٹیک نہیں رہاہے، نورمحمد خان دمڑ

ہفتہ 6 جون 2020 00:09

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2020ء) بی اے پی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر پی ایچ ای ،واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کی قیادت میں وفاق سے حقوق لیکر دینگے ماضی کے وفاقی حکومت کے رویہ بلوچستان کے ساتھ ٹیک نہیں رہاہے بی اے پی کے اعلیٰ قیادت نے بلوچستان کے عوام کا مقدمہ بھرپورانداز میں وفاق میں پیش کردیا ہے وزیراعلیٰ بلوچستان میرجام کمال ، پارٹی کے صوبائی وزراء، سینیٹرز اور اراکین قومی اسمبلی بلوچستان کے اہم منصوبے وفاقی پی ایس ڈی پی میں شامل کرنے کیلئے اسلام آباد میں موجودہے وزیراعظم عمران خان نے بھی بلوچستان حکومت کی جانب پیش کردہ موقف کی حمایت کی ہے جس پر وزیراعظم عمران خان کے شکرگزار ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے اسلام آباد سے پریس کلب کے مقامی صحافیوں سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ ماضی میں وفاقی حکومتوں نے بلوچستان مکمل طورپرانداز کرنے کی وجہ سے ہی بلوچستان پسماندگی کا شکار رہا ہے امید ہے کہ وفاقی حکومت آنے والے وفاقی بجٹ میں بلوچستان میں بڑے بڑے ترقیاتی منصوبوں کی شمولیت کو ترجیحی دینگے انہوں نے کہاکہ میں بھی اسلام آباد میں موجود ہو اور ہماری کوشش ہے کہ حلقہ انتخاب کے عوام کے اجتماعی اور بڑے ترقیاتی منصوبوں خصوصاًً ہرنائی کوئٹہ قومی شاہراہ ، ہرنائی پنجاب قوی شاہراہ ہرنائی تالورالائی ، سنجاوی تا کوئٹہ قومی شاہراہ اور ہرنائی تا سبی قومی شاہراہ کو وفاقی بجٹ / پی ایس ڈی پی میں شامل کرو انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت سے صوبے کے مسائل پر بات چیت کرنے کیلئے قائم بی اے پی کی کمیٹی وزیراعلیٰ بلوچستان کی قیادت گزشتہ روز وفاقی وزراء ، پلاننگ کمیشن اور وزیراعظم سے ملاقاتیں کرچکی ہے بی اے پی کے پارلیمانی ارکان میں بلوچستان کے مسائل بھرپور انداز میں وفاق کے سامنے پیش کئے ہے اور وزیراعظم پاکستان عمران خان نے بلوچستان حکومت کی جانب سے پیش کردہ موقف کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے بلوچستان کے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات کرنے کی یقین دہانی کی ہے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ بی اے پی بلوچستان کے عوام کو وفاقی سے انکے حقوق لیکر دے گی کیونکہ بی اے پی ہی بلوچستان عوام کی ترجمان و نمائندہ جماعت ہے جوکہ صوبے کے عوام کی حقوق حصول کیلئے کوشاں ہے

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں