محکمہ زراعت بہاولنگر نے کروڈوں روپے مالیت کی کپاس کی فصل کو تباہ ہونے سے بچا لیا

لاکھوں روپے مالیت کی غیر قانونی وغیر معیاری زرعی ادویات برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا

پیر 5 اگست 2019 14:10

ہارون آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2019ء) محکمہ زراعت بہاولنگر نے لاکھوں روپے مالیت کی غیر قانونی وغیر معیاری زرعی ادویات پکڑ کر لاکھوں ایکڑ رقبہ پر کھڑی کروڈوں روپے مالیت کی کپاس کی فصل کو تباہ ہونے سے بچا لیا ۔گروہ کا مرکزی ملزم موقع پر گرفتار لاکھوں روپے مالیت کی زرعی ادویات برآمد مقدمہ درج ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ زراعت پیسٹ وارننگ کو مخبر نے اطلاع دی کہ نواحی گائوں 213فتح تحصیل چشتیاں میں ایک گروہ جو زرعی ادویات غیر قانونی وغیر معیاری فروخت کرتا ہے جس سے کاشتکارون کو لاکھوں روپے کا نقسان ہو رہا ہے مخبر کی اطلاع پر اسسٹنٹ ڈائر یکٹر پیسٹ وارننگ بہاولنگر ملک مظہر حسین اور ڈپٹی ڈائر یکٹر پیسٹ وارننگ بہاولپور ملک نجم الحسن نے فوری کاروائی کرتے ہوئے زراعت آفیسر چشتیاں مبشر اقبال کے ہمراہ موقع پر چھاپہ مارا تو ملزم بابر بغیر لائسنس بغیر ڈیلر شپ اور بغیر انوائسز کے غیر معیاری زرعی ادویات فروخت کر رہا تھا جس پر محکمہ زراعت نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم کے خلاف تھانہ بخشن خان میں مقدمہ درج کرواتے ہوئے ملزم کو فی الفور گرفتار کروا دیا اور گودام سے لاکھوں روپے مالیت کی زرعی ادویات بھی برآمد کر کے پولیس کے قبضہ میں دے دی اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائر یکٹر پیسٹ وارننگ وپلانٹ پروٹیکشن بہاولنگر ملک مظہر حسین نے موقع پر موجود میڈیا نمائند گان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملزم بابر عادی مجرم ہے اور جو شخص زمیندار کے خون پسینہ کی کمائی سے کھیلے گا اسکو ہر گز اس چیز اجازت نہیں دی جائے گئی ملزم کے خلاف تادیبی قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے تاہم کاشتکار بھائی بھی زرعی ادویات خریدنے سے قبل اچھی طرح تسلی کر لیا کریں گئے وہ جو خرید کر رہے ہیں کہ وہ شخص کے پاس زرعی ادویات فروخت کرنے کا لئسنس بھی موجو د ہے یا نہیں محکمہ اس کو زرعی ادویات کے کاروبار کی اجازت بھی دی ہے یا نہیں ورنہ اس شخص سے ہر گز دوائی نہ خریدیں ۔

متعلقہ عنوان :

ہارون آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں