سانحہ آرمی پبلک اسکول کے شہداء کی 5ویں برسی منائی گئی

16 دسمبر 2014 کے سیاہ دن کی تلخ یادوں کو قوم کبھی فراموش نہیں کر سکتی

پیر 16 دسمبر 2019 13:58

سانحہ آرمی پبلک اسکول کے شہداء کی 5ویں برسی منائی گئی
ہارون آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2019ء) سانحہ آرمی پبلک اسکول کے شہداء کی 5ویں برسی منائی گئی، پوری قوم کا شہداء کو زبردست خراج تحسین پیش کرتی ہی16 دسمبر 2014 کے سیاہ دن کی تلخ یادوں کو قوم کبھی فراموش نہیں کر سکتی جس دن آرمی پبلک اسکول پشاور پر سفاک دہشت گردوں نے حملہ کر دیا تھا.اس دلخراش سانحہ کو آج 5 سال مکمل ہوگئے لیکن شہداء کے والدین تاحال غم کی کیفیت میں مبتلا ہیں. 16 دسمبر کی تاریخ ہر سال آتی ہے اور سانحہ آرمی پبلک اسکول کے زخموں کو کرید کر چلی جاتی ہے، اس دن پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر دہشت گردوں نے حملہ کرکے معصوم بچوں کو نشانہ بنایا اور طلبا سمیت 150 افراد کو بے دردی سے شہید کردیا.اس سانحہ نے پوری قوم کو دہشت گردی کے خلاف متحد کر دیا.سانحہ اے پی ایس کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ملک بھر میں دعائیہ تقریبات ہو رہی ہیں.سکولوں میں قرآن خانی کا بھی اہتمام کیا گیا ہی.سولہ دسمبر پر‘‘ہم تمہیں نہیں بھولے’’کا جملہ ٹویٹر پر ہیش ٹیگ بن گیا.سوشل میڈیا پر عوامی حلقوں کی جانب سے سانحہ اے پی ایس کے شہداء کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کا سلسلہ جاری ہی.اس سانحہ کے بعد پاکستان کی سکیورٹی فورسز،پاک فوج نے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بھر پور کردار ادا کیا اور دہشتگردوں کو شکست فاش سے دو چار کیا. سانحہ آرمی پبلک اسکول کے شہداء کی 5ویں برسی آج منائی جا رہی ہے سانحہ آرمی پبلک سکول کے پانچ سال گزر گئے 16دسمبر 2014ء میں آج کے ہی دن ظالم وسفاک دہشت گردوں نے پشاور کے آرمی پبلک سکول میں خون کی ہولی کھیلتے ہوئے خون ریزی اور بربریت کی وہ داستان رقم کی گئی جس نے ہر انسان کو اشکبار کر دیا پانچ سال گزرنے کے باوجود آج بھی سانحہ اے پی ایس کا غم تازہ ہے۔

(جاری ہے)

سانحہ اے پی ایس آج بھی ناقابل برداشت درد کی موجودگی ظاہر کرتا ہے۔ہمیں ان خاندانوں پر فخر ہے جنہوں نے اس عظیم صدمے کو برداشت کیا،سیاسی سماجی شخصیات ،جناح پر یس کلب،پنجاب پریس کلب،ڈسٹرکٹ یونین بہاولنگر،سابق ایم پی اے زیڈ لیگ چوہدری غلام مرتضی،سابق وفاقی وزیر اعجاز الحق،حاجی محمد سعید،سابق چیئرمین بلدیہ ہارون آباد حاجی محمد یاسین،(وائیٹل گروپ والی)پی ٹی آئی رہنما،راو شعیب،چوہدری معظم عظیم ،سید کاشف شاہ ،مسلم لیگ ن کے راجہ شاہد،مسعود،چوہدری خالق ایڈووکیٹ،راہنما جماعت اسللامی ہارون آباد ڈاکٹر عارف رضا ملک،مر کزی انجمن تاجران ہارون آباد کے چیئر مین خان ارشد خان،صدر شیخ رشید،سعود خان،عدنان چوہدری،اعظم حنیف،رانا فیاض ،ملک حاجی اختر خلجی،سمیت دیگر سیاسی سماجی راہنماوں نے سانحہ پشاور کے شہدا کے لئے اور پاک فوج اور پاکستان کی سلامتی کے لئے خصوصی دعاہے کی ہے

ہارون آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں