تحصیل ہارون آباد کے بلدیہ کے جناح ہال میں آٹھ اکتوبر 2005میں ہو نے والے زلزلے کے سلسلہ میں پروگرام

زلزلے میں ہزاروں افراد کی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں‘ چودہ سال بعد بھی اس بدترین زلزلے کی تباہی کو لوگ نہیں بھول سکے

منگل 8 اکتوبر 2019 15:20

ہارون آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2019ء) تحصیل ہارون آباد کے بلدیہ کے جناح ہال میں آٹھ اکتوبر 2005میں ہو نے والے کے سلسلہ میں ایک پروگرام ہوا جس میں چیف آفیسر بلدیہ چوہدری ارشدتتلہ۔فوکل پرسن ریسکیو1122 لیاقت سکھیرا،بلدیہ ملازمین ملک فاورق جوئیہ ،ملک محمد اکرم ،ملک وقاص جوئیہ ،بائو نذیر احمد،ملک حافظ آصف شہزاد سمیت سول سو سائیٹی ،جناح پر یس کلب سمیت دیگر میڈیا نمائندگان نے شر کت کی 8 اکتوبر کو 2005 کے زلزلے کے شہداء کی برسی پر اور نھوں نے پیغام دیا8 اکتوبر 2005 کے ہولناک زلزلے سے پاکستان میں بے پناہ تباہی ہوئی۔

ہزاروں افراد کی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔ چودہ سال بعد بھی اس بدترین زلزلے کی تباہی کو لوگ نہیں بھول سکے۔ ہم آج اس زلزلے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ کے ساتھ مکمل ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

موثر احتیاطی تدابیر اختیار کر کے قدرتی آفات کے نقصانات کوکم کیا جا سکتا ہے۔قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے متعلقہ اداروں کو جدید تربیت اور ٹیکنالوجی سے لیس کرنا ہوگا۔

پنجاب ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی اور ریسکیو 1122 کو جدید خطوط پر استوار کیا گیا ہے۔ قدرتی آفات میں عوام کا تحفظ اپنی بنیادی ذمہ داری سمجھتی ہے۔کسی بھی نا گہانی اور قدرتی آفت سے نمٹنے کیلئے عوام میں آگاہی بے حد ضروری ہے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے حوالے سے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے اچھے نتائج حاصل کیے جاسکتے ہیں۔کسی بھی قدرتی آفت کی صورت میں موثر رسپانس میکانزم ضروری ہے۔

تربیت یافتہ ہیومن ریسورس ڈیزاسٹر مینجمنٹ میں موثر کردار ادا کرتی ہے مزید ان کا کہنا تھا کہ ریسکیو1122سروس آفات و سانحات میں ہو نے والے ناقابل تلافی نقصانات پر متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتی ہے محفوظ تعمیرات محفوظ مستقبل ہوتا ہے دن ہو یارات آندھی ہو یا طوفان زلزلہ ہو یا آگ حادثہ ہو یا سانحہ ریسکیو1122ہر لمحہ تیار ہے ۔

ہارون آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں