پاکستانی سیاست چھوٹے چورکو قبول کر کے بڑے چور کو نکالنے کی پالیسی پر چل رہی ہے،ضیاء اعجاز الحق

جب تک غیر ملکی اداروں کی ڈکٹیشن لی جاتی رہی ملک میں ترقی کا حصول نہ ممکن ہے،پاکستانی سیاست میں پیسہ چلنا باعث شرم ہے،کروڈوں روپے لگا کر پارلیمنٹ میں پہنچنے والا اپنی ریکوری کرے گا یا عوام وملک کی بھلائی بارے سوچے گا،سربراہ مسلم لیگ

بدھ 10 مارچ 2021 23:39

ہارون آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مارچ2021ء) سربراہ مسلم لیگ ضیاء اعجاز الحق نے کہا ہے کہ پاکستانی سیاست چھوٹے چورکو قبول کر کے بڑے چور کو نکالنے کی پالیسی پر چل رہی ہے جب تک غیر ملکی اداروں کی ڈکٹیشن لی جاتی رہی ملک میں ترقی کا حصول نہ ممکن ہے ۔پاکستانی سیاست میں پیسہ چلنا باعث شرم ہے۔کروڈوں روپے لگا کر پارلیمنٹ میں پہنچنے والا اپنی ریکوری کرے گا یا عوام وملک کی بھلائی بارے سوچے گا ۔

بلدیاتی الیکشن کا نعقاد ہوتا دکھائی نہیں دے رہا ۔وزیر اعلیٰ پنجاب کو ترقیاتی کاموں کے حوالہ سے صرف تونسہ نظر آتا ہے پنجاب کا پسماندہ ترین سرحدی ضلع بہاولنگر نظر کیوں نہیں آرہا ہے۔اس علاقہ کے حق کے لئے میری شہباز شریف سے بھی لڑائی ہوئی تھی کہ یہ پسماندہ علاقہ ہے اس کو اسکا حق دیا جائے ۔

(جاری ہے)

علاقہ میں ترقیاتی کاموں کے حوالہ سے جلد وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کروں گا ۔

ان خیالات کا اظہار سر براہ مسلم لیگ ضیاء اعجاز الحق نے پنجاب پر یس کلب رجسٹرڈ میں پر یس کانفر نس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پہ انکا کہنا تھا کہ حکومت نے سینٹ انتخابات میں ساری توجہ صدارتی ریفر نس اور سپریم کورٹ کے فیصلے پر رکھی تھی اور حکومت کی توجہ اپنے اراکین اسمبلی پر نہ تھی۔لیکن صد افسوس کہ پاکستانی سیاست میں پیسہ چلنا سیاستدانوں کے لئے باعث شرم ہے جو ممبر کروڈوں روپے لگا کر پارلیمنٹ پہنچتا ہے وہ اپنی ریکوری پہ توجہ دے گا یا کہ ملک وعوام کی بھلائی بارے سوچے گا ۔

یہاں کمیشن لینے والے سیاستدان اگلے الیکشن میں اپنے آپ کو بطور مہذب پن کا لبادہ اوڑھ کر عوام کو ملتے ہیں ہماری سیاست تھانہ کچہری سے بالا تر عوام کے اجتماعی مفاد کی سیاست ہے یہی وجہ ہے کہ میں اور میری جماعت نے چاہئے ہم حکومت میں ہو یا اپوزیشن میں ہمیشہ علاقہ کی بہتری کو ترجیح دیتے ہوئے فلاحی وترقیاتی کام کبھی بند نہ کئے ہیں ۔سیاسی جماعتوں اور انکے قائدین کے ماضی عوام اور انکے سامنے ہیں کہ انہوں نے پاکستانی عوام اور پاکستان کے ساتھ کیا کچھ کیا ہے ۔

علاقائی سیاست کے حوالہ سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ اس علاقہ کی راویت ہے کہ ایک دفعہ ایک سیاستدان جتائو تو دوسری دفعہ دوسرا تاکہ جانے والا بھی انہیں تھپڑ رسید کریں اور آنے والا بھی اور بد قسمتی سے کل کے چور آج کے معززپن کا لبادہ اوڈھ کر عوام کے سامنے آگئے ہیں ۔ اڈھائی سال کا عرصہ بیت چکا ہے ہمارے علاوہ یہاں کے ایم این اے ،ایم پی اے نے کونسا کام کروایا ہے لیکن الحمد للہ ہم اچھے برے وقت میں ہمیشہ عوام کے ساتھ کھڑے ہیں ۔

ہارون آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں