ختم نبوتؐ قانون میں تبدیلی کی کوشش کرنیوالے کو کٹہرے میں لایا جائے ،لیاقت بلوچ

عوام نظام مصطفیؐ کے انتظار میں ہیں،سابق اور موجودہ حکمرانوں نے نظریہ پاکستان سے بیوفائی کی �ال سے یہی خاندان وسیاستدان بھیس بدل کر حکمرانی کر رہے ہیں ،پاکستان چاروں صوبوں کا نہیں بلکہ پاکستانی قوم کے عقیدے کا نام ہے ، وفد سے گفتگو

بدھ 18 اکتوبر 2017 17:59

لاہور /حاصل پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2017ء) جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا کہ ختم نبوتؐ قانون میں تبدیلی کی کوشش کرنیوالے کو کٹہرے میں لایا جائے ،عوام نظام مصطفیؐ کے انتظار میں ہے ۔سابق اور موجودہ حکمرانوں نے نظریہ پاکستان سے بیوفائی کی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو لاہور میں جماعت اسلامی کے نمائندہ وفد سے ملاقات کے دوران کیا اُنہوں نے کہا کہ پاکستان چاروں صوبوںکا نام نہیں یہ پاکستانی قوم کے عقیدے کا نام ہے اُنہوں نے کہا کہ 70سال سے یہی خاندان وسیاستدان بھیس بدل کر حکمرانی کر رہے ہیں اور اقتدار کو چمٹے ہوئے ہیں اُنہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے ختم نبوت پر حملہ کیا ہے ۔

جو قابل مذمت ہے اُنہوں نے کہاکہ پاکستان چاروں صوبوں کا نام نہیں بلکہ پاکستانی قوم کے عقیدے کا نام ہے اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کی عوام نظام مصطفیؐ کے انتظار میں ہیںاب عوام نظام مصطفی کے سوا کوئی اور نظام قبول نہیں کرینگے اب پاکستانی سا لمیت کا ضامن صرف اور صرف نظام مصطفیؐ ہی ہے اُنہوں نے کہا کہ سابق اور موجودہ حکمرانوں نے نظریہ پاکستان سے بے وفائی کی ہے یہی وجہ ہے کہ ہمارے حکمران پاکستان اور عوام سے نہیں بلکہ اپنی خاندانوں سے پیار کرتے ہیں اُنہوں نے کہا کہ جمہوری قوتوں کو آئین ،جمہوریت اور عدلیہ کی حفاظت کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے اُنہوں نے کہا کہ آزاد عدلیہ سے پاکستان کا وقار بین الاقوامی برادری میں بہتر ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

جس ملک کی عدلیہ آزاد ہوگی وہاں انصاف کا بول بالا ہوگا عوام مطمئن اور ملک خوشحال ہوگا آزاد عدلیہ کے تاریخی فیصلوں سے عوام کا عدلیہ پر اعتماد بڑھا ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ احتساب عدالت پر حملہ قابل مذمت اور مسلم لیگ (ن) کا امیج عوام کی نظروں میں مزید خراب ہوا ہے اُنہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی طرف سے جس نے بھی ختم نبوت کے قانون میں تبدیلی کرنے کی کوشش کی ہے خواہ وہ سیاستدان ہے یا وزیر یا بیوروکریٹ کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے اور قوم کے سامنے لایا جائے قوم کسی صورت ختم نبوت میں تبدیلی کو قبول نہیں کرینگے اور اپنا سب کچھ ختم نبوت کے نام پر قربان کر سکتے ہیں مگر ذراسی تبدیلی بھی اس میں قبول نہیں کرسکتے موجودہ حکمران غلطی در غلطی کرکے عوام کی نظروں میں اپنی اہمیت کھو چکے ہیں ۔

اور عوام کی نظروں میں زیرو ہوگے انہوں نے کہا کہ ملک کی نامور چھ دینی ومذہبی جماعتیں متحد ہوئی ملک کو بحران سے نکالنے کی حکمت عملی پر غور کر رہی ہیں اُنہوں نے کہا کہ احتساب کے نام پر عوام کو بے وقوف بنایا جارہا ہے ۔احتساب بلا امتیاز سب کا ہونا چاہیے جماعت اسلامی پانامہ کی طرح ایک بارپھر کرپشن پر احتساب کیلئے اپنا کیس سپریم کورٹ میں دائر کرنے جارہی ہے ۔انشاء اللہ آزاد عدلیہ کے ہوتے ہوئے احتساب سب کا ہوگا اور قوم کی لوٹی ہوئی دولت خزانہ میں جمع ہوگی دینی ومذہبی جماعتوں کا اتحاد آئندہ عام انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ اور پی پی پی کو ٹف ٹائم دیگا ۔

متعلقہ عنوان :

حاصل پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں