سندھ زرعی یونیورسٹی اور انٹرنیشنل ٹریڈ سینٹر کے مابین زرعی اشیاء کی ایکسپورٹ بہتر بنانے کیلئے ڈگری پروگرام شروع کرنے پر اتفاق

جمعہ 29 مارچ 2024 23:23

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام اور انٹرنیشنل ٹریڈ سینٹر کی جانب سے پاکستان کی زرعی اشیاء کی ایکسپورٹ کو بہتر بنانے، عالمی منڈی کے خدشات دور کرنے اور تربیت یافتہ افرادی قوت تیار کرنے کیلئے انڈر گریجویٹ ڈگری پروگرام متعارف کرانے پر اتفاق ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ زرعی یونیورسٹی اور انٹرنیشنل ٹریڈ سینٹر کی جانب سے زرعی مصنوعات کے معیارات کیلئے انسٹی ٹیوٹ آف فوڈ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی میں اختیاری ڈگری پروگرام شروع کرنے پر اتفاق ہوا ہے، اس ضمن میں سندھ زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر فتح مری اور انٹرنیشنل ٹریڈ سینٹر کے سندھ لیڈ رضوان طارق نے معاہدے پر دستخط کئے ۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر فتح مری نے کہا کہ دنیا میں پاکستانی زرعی اشیاء اور اس کی ضمنی مصنوعات کی بڑی مارکیٹ موجود ہے لیکن ایکسپورٹ میں معیار سے منسلک رکاوٹیں بھی موجود ہیں، اس ضمن میں سندھ زرعی یونیورسٹی انٹرنیشنل ٹریڈ سینٹر کی معاونت سے نیا انڈرگریجویٹ ڈگری پروگرام متعارف کروا رہے ہیں جبکہ یونیورسٹی میں جدید آلات کی حامل لیبارٹری کا قیام بھی عمل میں لایا جائیگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمیں عالمی منڈی کے معیار کے ساتھ اپنے مقامی صارفین کی صحت کا خیال رکھنا ہوگا اور انہیں بھی مضرصحت اثرات سے پاک مصنوعات پر رسائی دینی ہوگی، انٹرنیشنل ٹریڈ سینٹر کے سندھ لیڈ رضوان طارق نے کہا کہ معیار کے لحاظ سے پاکستان اشیاء پر عالمی ممالک کے خدشات کو ختم کرنے کیلئے ہمیں اپنی مصنوعات کو مزید بھتر بنانا ہوگا جبکہ ہماری کنسائنمنٹس طے شدہ معیارات پر پورا نہ اترنے کی وجہ سے واپس ہونا قابل فکر بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ دیہاتوں سے زرعی اشیاء کا معیار بہتر بنا کر ہم سمال میڈیم انٹرپرائززکی ترقی کے ذریعے غربت میں کمی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں،معاہدے کے مطابق گروتھ فار رورل ایڈوانسمنٹ اینڈ سسٹین ایبل پروگریس (جی آر اے ایس اپی) پروگرام پاکستان کے تحت سندھ اور بلوچستان صوبوں میں دیہی سطح پر زرعی اور ڈیری فارمنگ میں کام کرنے والے چھوٹی سطح کے کاروبار میں معاونت اور تربیت یافتہ افرادی قوت ضرورت ہے، اس ضمن میں سندھ زرعی یونیورسٹی کی انسٹیٹیوٹ آف فوڈ سائنسز ایڈ ٹیکنالوجیز میں سینٹری پھائٹوسینٹری (ایس پی ایس) اختیاری انڈرگریجوئیٹ ڈگری پروگرام 2024 سے شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے جس کیلئے ائیر ایجوکیشن کمیشن سے منظوری بھی لی جائیگی ۔

اس موقع پر ڈئریکٹر یونیورسٹی ایڈوانسمینٹ اینڈ فنانشل اسسٹنس ڈاکٹر محمد اسماعیل کمبھر، ڈئریکٹر ایڈوانسڈ اسٹڈیز ڈاکٹر عبدالمبین لودھی، چیئرمین شعبہ ایگرونومی ڈاکٹر اعجاز احمد سومرو نے بھی خطاب کیا، جبکہ اس موقع پر ڈئریکٹر آئی ایف ایس ٹی ڈاکٹر اعجاز حسین سومرو، ڈاکٹر آسیہ اکبر پنھور، ڈاکٹر شہزور گل خاصخیلی، پیر احمد نقی شاہ اور دیگر موجود تھے۔ بعد ازاں وائیس چانسلر ڈاکٹر فتح مری اور جی آر اے ایس اپی کے سندھ لیڈ رضوان طارق معاھدے کے دستاویز کا تبادلہ کیا۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں