دعا فاطمہ فائونڈیشن کی طرف سے ہوپ اینڈ فیتھ ذیابیطس اینڈ اینڈو کرائنولوجی سنٹر حیدرآباد کے قیام کی افتتاحی تقریب

سینٹر کے قیام کا مقصد ان لوگوں کی زندگیوں میں تبدیلی لانا ہے جو ذیابیطس اور اینڈوکرائن کے امراض میں مبتلا ہیں، ڈاکٹر نور الٰہی

اتوار 14 اپریل 2024 22:00

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2024ء) دعا فاطمہ فائونڈیشن کی طرف سے ہوپ اینڈ فیتھ ذیابیطس اینڈ اینڈو کرائنولوجی سنٹر حیدرآباد کے قیام کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، اس موقع پر سینٹر کی عمارت کا باقائدہ افتتاح کیا گیا۔چیئرمین ٹرسٹ ڈاکٹر نور الہی میمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سینٹر کے قیام کا مقصد ان لوگوں کی زندگیوں میں تبدیلی لانا ہے جو ذیابیطس اور اینڈوکرائن کے امراض میں مبتلا ہیں، سینئر کنسلٹنٹ ذیابیطس ڈاکٹر نور الہی نے کہا کہ میں نے یہ ٹرسٹ اپنی والدہ دعا فاطمہ کے نام پر کھولا ہے کیونکہ میری والدہ میرے لئے اس نیک کام کے لئے ترغیب دینے والی شخصیت ہیں، انہوں نے کہا کہ فانڈیشن کے تحت ایک اسکول میں 250 بچے زیر تعلیم ہیں، نیکی کی ٹوکری کے نام سے 40 مراکز ہیں جہاں غریبوں میں مفت کھانا تقسیم کیا جاتا ہے، انہوں نے ذیابیطس کے اعداد و شمار بتاتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں 30 ملین افراد ذیابیطس میں مبتلا ہیں، دوستوں اور رشتہ داروں کے تعاون سے انہوں نے اس مرکز کی بنیاد رکھی اور آج یہ عمارت تیار ہے، اس مقصد میں بہت سے اچھے لوگوں اور اداروں نے تعاون کیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ مرکز ایک بڑے سولر پلانٹ پر چلے گا، سینٹر میں اعلی تعلیم یافتہ ڈاکٹروں کو تعینات کیا گیا ہے، سینٹر میں ٹیلی کلینک کی سہولت بھی ہو گی، انہوں نے کہا کہ غریب مریضوں کے لئے کنسلٹیشن، لیب ٹیسٹ، ایکو، الٹرا سانڈ اور ایک ماہ کی ادویہ مفت ہوں گی اور اس سینٹر کو چلانے پر بیس سے پچیس لاکھ کا خرچہ ہے۔ڈاکٹر منصور میمن نے کہا کہ اس سینٹر کے قیام سے ذیابیطس کے غریب مریضوں کو مدد ملے گی، اس لئے اس سینٹر کے لئے زیادہ سے زیادہ فنڈز فراہم کیے جائیں، انہوں نے محکمہ اطلاعات سندھ کے سیکریٹری ندیم الرحمن میمن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس سینٹر کی تعمیر کے لئے ندیم الرحمن میمن کی خدمات قابل تحسین ہیں۔

تقریب میں امتیاز احمد، ڈاکٹر عبدالحفیظ سومرو، فہد موسی، بیرسٹر اشتیاق، ڈاکٹر شوکت، ڈاکٹر نواز، ڈاکٹر فیض، سابق آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ، سابق سیکریٹری اطلاعات قاضی شاہد پرویز، حیدرآباد چیمبر کے صدر عدیل صدیقی، ڈاکٹر حفیظ شیخ، شوکت میمن، ڈاکٹر رفیعہ، جاوید احمد، مسز مونا الطاف، ڈاکٹر صالح میمن اور دیگر شریک ہوئے۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں