آئی بی اے کراچی کی جانب سے ہونے والے ٹیسٹ میں بے ضابطگی کی گئی ہے، ٹیسٹ کو مکمل طور پر رد کرتے ہیں،قومی امن کمیشن برائے بین المذاہب

ہفتہ 21 ستمبر 2019 23:55

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2019ء) قومی امن کمیشن برائے بین المذاہب ہم آہنگی وانسانی حقوق پاکستان کے کوآر ڈینیٹر توصیف رضا ملک‘ ڈاکٹر نواز علی ودیگر نے پریس کلب کے میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ آئی بی اے کراچی کی جانب سی19گریڈ کے سیکریٹریز‘ کنٹرولربورڈ سندھ کے لئے ہونے والے ٹیسٹ میں بے ضابطگی کی گئی ہے جس کے بعد ہم اس ٹیسٹ کو مکمل طور پر رد کرتے ہیں اور آئی بی اے کراچی کی جانب سے کی گئیں بے ضابطگی کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں انہوںنے کہاکہ ایک سازش کے تحت بااثر اور سیاسی شخصیات کے منظور نظر افراد کو کامیاب کرایا گیا ہے انہوںنے کہاکہ ماضی میں بھی پیپلزپارٹی کے منتخب نمائندوں کو عمل دخل رہا ہے ہم نے اس عمل کو مکمل طور پر رد کرتے ہوئے عدالت میں چیلنج کردیا ہے انہوںنے مطالبہ کیا کہ مذکورہ امتحان کو کالعدم کیاجائے ۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں