جامشوروکے قریب انڈس ہائی وے پرحادثہ، 6 افراد جا ں بحق، 30 سے زائد زخمی

بدھ 17 اپریل 2024 14:25

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) جامشورو کے قریب انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں آئل ٹینکر کے ڈرائیور سمیت 6 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ۔ ۔ تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ سے کراچی جانے والی مسافر کوچ اور آئل ٹینکر میں آمنے سامنے ٹکر کے بعدایک سوزوکی مزدا بھی حادثے کا شکار گاڑیوں سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کوچ کے 5 مسافر اور آئل ٹینکر کے ڈرائیور سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے اور 30 سے زائد زخمی ہوئے ہیں ۔

جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں اور زخمیوں کو مانجھند تحصیلِ ہسپتال منتقل کر دیا گیا گیا جہاں سے فوری طبی امداد کے بعد زخمیوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عبداللہ شاہ انسٹیٹیوٹ سیوہن اور حیدرآباد سول ہسپتال منتقل کیا گیا ۔

(جاری ہے)

واقعہ کی اطلاع پر ایس ایس پی جامشورو محمد طارق نواز اور ای سی مانجھند موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں کی نگرانی کی۔

ایدھی ذرائع کے مطابق روڈ حادثے میں جاں بحق میں سے 4 کی لاشیں مانجھند تحصیلِ ہسپتال اور 2 لاشیں حیدرآباد سول ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں جن میں سے ایک شخص کی لاش ورثا ءکے حوالے کردی گئی ہے، جبکہ اس وقت 20 زخمی سیوہن اور حیدرآباد کی ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ زخمیوں میں فیصل راجپوت ، یاسین کلہوڑو ، مہتاب کلہوڑو ، فہیم کلہوڑو ، علی گوہر چانڈیو ، صاحب خاتون چانڈیو ، سجاد جونیجو، وقار کلہوڑو، طیبہ راجپوت ، جنت چانڈیو ، فرحان بگھیو ، واحد، حسیب، چینا، فھیم، غلام صغرا، وسیم، علی رضا، فرح، فرمان، زبیدہ، عمر، شیربانو، حرا، غلام نبی، پری زادی، ڈاکٹر مہوش، وحید، آصف، تعمیر، عقیل، انمول، انور، ثمینہ، صنم، صائمہ، ظہور، زمان، محمد عثمان سمیت دیگر شامل ہیں۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں