زلفی بخاری کیلئے کسی کو بھی فون نہیں کیا‘ کرپٹ لوگوں کے ساتھ اتحاد نہیں کریں گے-عمران خان
10سالوں میں شہبازشریف 6ہزار ارب سے کیا تبدیلی لیکر آئے؟ پنجاب میں عوام کو بنیادی سہولتیں نہیں دی گئیں-نجی ٹی وی سے انٹرویو
میاں محمد ندیم منگل 19 جون 2018 12:35
(جاری ہے)
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ کرپٹ لوگوں کے ساتھ اتحاد نہیں کریں گے، نون لیگ اور پیپلزپارٹی سے اتحاد بنانا ہے تو بہتر ہے کہ ہم حکومت ہی نہ بنائیں، کرپٹ لوگوں کے ساتھ اتحاد کرنے سے کوئی فائدہ نہیں۔
پاکستانی قوم نے فیصلہ کرلیا ہے کہ اب تبدیلی لانی ہے، الیکشن میں تحریک انصاف بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی،2013سے زیادہ بڑی لہراس بار آرہی ہے، واضح اکثریت سے جیتیں گے، کسی سے اتحاد نہیں کرنا پڑے گا، پنجاب اور کے پی کے میں حکومت بنائیں گے۔شہباز شریف کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ نون لیگ30سال پنجاب پرقابض ہے، اس بار پنجاب کے عوام نون لیگ کےخلاف جائیں گے، شہباز شریف نے گزشتہ دس سال پنجاب پر حکومت کی اور 6ہزار ارب کے فنڈز استعمال کئے۔ہم انتخابی مہم میں پوچھیں گے کہ 10سالوں میں شہبازشریف 6ہزار ارب سے کیا تبدیلی لیکر آئے؟ پنجاب میں عوام کو بنیادی سہولتیں نہیں دی گئیں، ہسپتال، سکول، پینے کا صاف پانی تک نہیں ہے، سروے کے مطابق پنجاب میں پی ٹی آئی کا گراف ن لیگ سے اوپر ہے۔کے پی میں اپنی حکومت کی کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ خیبرپختونخوامیں ہیلتھ انشورنس لے کر آئے ہیں، خیبرپختونخوامیں غریبوں کیلئے ہیلتھ کارڈمتعارف کرایا۔خیبرپختونخوا میں کسی سیاسی مخالف کےخلاف کارروائی نہیں کی گئی، پنجاب اور سندھ میں سیاسی مخالفین پر مقدمات بنائے جاتے ہیں، یہاں ہمارااحتساب کمیشن فنکشنل نہیں ہوسکا،ادارے وہ ہوتے ہیں جو قانون کے مطابق چلتے ہیں میرے حکم پرنہیں۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف اورآصف زرداری نہیں چاہتے ادارے مضبوط ہوں، اقتدار ملا تو کسی ادارے میں مداخلت نہیں کروں گا، پنجاب میں مجھ پر32مقدمات درج ہیں، ہمارے ادارے طاقتور کےخلاف کارروائی نہیں کرسکتے۔پاکستان کا2008میں 6ہزار ارب قرضہ تھا اب پاکستان کابیرونی قرضہ 93ارب تک پہنچ گیاہے، جو بھی حکومت آئے گی یہ اس کیلئے بہت بڑاچیلنج ہے، سابقہ ن لیگی حکومت اتنے قرضے بڑھا کرگئی ہے کہ آئندہ آنے والی حکومت کو بے پناہ مسائل ہوں گے۔عمران خان نے کہا کہ حکومت ملی تو اسدعمر کو وزیرخزانہ بنائیں گے، اسدعمر نے ابھی سے کام شروع کردیا ہے، بیرون ملک پاکستانی سب سے بڑا سرمایہ ہے، بیرون ملک پاکستانی کو مواقع دیں تو یہاں آکرسرمایہ کاری کریں گے، شروع میں ہمیں قرضوں سے ڈیل کرنا پڑے گا، قوم کو بتائیں گے کہ قرضوں سے کیسے ڈیل کریں گے،30ارب کے خسارے کو پورا کرنے کیلئےشارٹ ٹرم پروگرام نہیں فائدہ نہیں دے گا۔عمران خان نے کہا کہ پاکستانی عوام کے سب سے بڑے دو مسائل روزگار اور مہنگائی ہے،اس پر کنٹرول کرنے کی پوری کوشش کریں گے، ادارے مضبوط ہوں گے تو گورننس سسٹم بہتر ہوگا۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..
دریائے کابل کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال متوقع، 27 تا 30 اپریل کے دوران سیلابی ..
ہلال احمرپاکستان کی خدمات اور جذبہ خیر سگالی قابل ستائش ہے،مراکشی سفیر
پیپلز پارٹی کی جدوجہد اور قربانیاں ہیں سیاستدان مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں،نیئر بخاری
اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں سازش کے تحت آپریشن کیا گیا،تاج حیدر
وزیراعظم کی زیرصدارت پاکستان کونسل برائے موسمیاتی تبدیلی کا تیسرا اجلاس، صوبائی حکومتوں اور وفاق ..
اسلام آباد،مدرسہ میں کرنٹ لگنے سے طالبعلم جاں بحق
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
مہنگائی کی ماری عوام کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال سے ورلڈ بینک کے گلوبل ڈائریکٹر برائے گورننس کی ملاقات، ترقیاتی ..
کوکا کولا کی جانب سے پاکستان میں 22 ملین ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری
افغان شہریوں کو غیر قانونی طور پر پاکستانی شناختی کارڈ کے اجراء کا معاملہ ، ملزم گرفتار
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار