حکومت کامسلم لیگ (ن)کے بنائے گئے تمام پاور پلانٹس کا آڈٹ کر نے کا اعلان

2 منصوبے کے آڈٹ کا آغاز بھی ہوچکا ،ْ سابق حکومت کے آخری دو سالوں میں بجلی کی قیمت بڑھ کر 15روپے 53 پیسے ہو گئی ،ْ چوہدری فواد حسین کی میڈیا سے بات چیت

منگل 16 اکتوبر 2018 16:04

حکومت کامسلم لیگ (ن)کے بنائے گئے تمام پاور پلانٹس کا آڈٹ کر نے کا اعلان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2018ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے مسلم لیگ (ن)کے بنائے گئے تمام پاور پلانٹس کا آڈٹ کر نے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ 2 منصوبے کے آڈٹ کا آغاز بھی ہوچکا ہے ،ْمسلم لیگ (ن کے آخری دو سالوں میں بجلی کی قیمت بڑھ کر 15روپے 53 پیسے ہو گئی ،ْ34سے 36 ارب روپے ہر ماہ گردشی قرضوں میں اضافہ ہو رہا ہے ،ْپالیسیوں پر عملدرامد کیلئے 9 سے 10 ماہ درکار ہوں گے ،ْنئے پاکستان کے اثرات جلد نظر آئیں گے ،ْچندروز میں بڑی خوش خبریاں ملنے والی ہیں ،ْجب احتساب کا کہا جاتا ہے تو جمہوریت خطرے میں پڑ جاتی ہے ،ْاحتساب کے عمل پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا ،ْضمنی انتخابات میں تحریک انصاف نے نئی مثال قائم کی، کسی وزیر نے حلقے کا دورہ نہیں کیا، ہمارے خلاف تمام جماعتیں اکٹھی تھیں پھر ہمارا مقابلہ نہ کرسکیں ،ْ پاکستان کو سعودی عرب ، یو اے ای چین اور دیگر ممالک کی حمایت حاصل ہے ،ْوزیر اعظم عمران خان تمام معاملات پر جلد قوم کو اعتماد میں لیں گے ،ْسپریم کورٹ کے فیصلوں پر عمل کرینگے ۔

(جاری ہے)

منگل کو پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ گزشتہ حکومت کے کارنامے عوام کے سامنے رکھ دیئے ہیں ،ْصارفین کو اس وقت بجلی 11 روپے 71 پیسے فی یونٹ فراہم کی جا رہی ہے ،ْگزشتہ حکومت دعویٰ کرتی رہی کہ اس نے بجلی کے سستے یونٹ لگائے ہیں۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ اب حکومت کو 14 روپے 22 پیسے فی یونٹ بجلی مل رہی ہے ،ْصوبوں کا ہائیڈرل منافع 86پیسے فی یونٹ ہے ،ْ45پیسے فی یونٹ ڈسٹری بیوشن کمپنی کو دیئے جاتے ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہ اکہ مسلم لیگ (ن کے آخری دو سالوں میں بجلی کی قیمت بڑھ کر 15روپے 53 پیسے ہو گئی ،ْ15روپے 53 پیسے میں پیدا بجلی صارفین کو 11 روپے 71 پیسے فی یونٹ فراہم کی جا رہی ہے ۔انہوںنے کہاکہ 34سے 36 ارب روپے ہر ماہ گردشی قرضوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت کا آخری ڈیڑھ سال بجلی کے معاملات کے حوالے سے بدترین تھا ۔

انہوںنے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز حکومت نہیں نیپرا نے دی ۔ وزیراطلاعات نے کہا کہ بجلی کی موجودہ طلب 14 ہزار 9سو میگاواٹ ہے۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ قائداعظم سولر پاور پلانٹ سے 17 روپے فی یونٹ بجلی حاصل ہو رہی ہے ،ْقائداعظم سولر پاور پلانٹ دنیا کا مہنگا ترین منصوبہ ہے۔انہوںنے کہا کہ بھکی ، حویلی بہادر شاہ، ساہیوال کول، پورٹ قاسم پلانٹس سے دنیا کی مہنگی ترین بجلی پیدا کی جارہی ہے۔

وزیر اطلاعات نے بتایا کہ مہنگے پیداواری منصوبوں کی وجہ سے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے اس سلسلے حکومت نے بجلی کے تمام پلانٹس کے آڈٹ کا فیصلہ کیا ہے۔وزیر اطلاعات چودھری فواد حسین نے کہاکہ پوری کوشش کی کہ غریب پر گیس کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ نہ پڑے مگر گزشتہ حکومت نے معاشی پالیسیوں کے حوالے سے ناپختہ سوچ کا مظاہرہ کیا۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ جب احتساب کا کہا جاتا ہے تو جمہوریت خطرے میں پڑ جاتی ہے ،ْاحتساب کے عمل پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا ،ْکرپٹ عناصر کا ہر حال میں احتساب جاری رہے گا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ جب ہم کہتے ہیں کہ احتساب ہونا چاہیے تو کچھ دوست کہتے ہیں اپوزیشن سے بنا کر رکھنی چاہیے، جب سب کچھ اس طرح چلنا ہے تو پھر تحریک انصاف کو حکومت میں آنے کی کیا ضرورت تھی۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ گزشتہ حکومت کی غلط پالیسیوں کا الزام موجودہ حکومت کو دینا درست نہیں ،ْکرپٹ عناصر کے احتساب کا فیصلہ حکومت کا نہیں پاکستانی عوام کا ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم نے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے کیلئے اقدامات کی ہدایت کی ہے۔انہوںنے کہاکہ مستقبل میں بہت بڑی سرمایہ کاری پاکستان میں آ رہی ہے۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ چندروز میں بڑی خوش خبریاں ملنے والی ہیں۔وزیر اطلاعات چودھری فواد حسین نے کہا کہ بیرون ملک دوروں کے اخراجات میں واضح کمی کی ہے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں بھی سب سے زیادہ ووٹ پی ٹی آئی نے حاصل کئے جو کہ گیارہ لاکھ ہیں ،ْ وزیر اعظم سمیت کسی وزیر اعلیٰ نے اس ضلع کا دورہ نہیں کیا جہاں الیکشن ہورہے تھے ،ْ ڈی سی اوز نے الیکشن مہم لیڈ نہیں دی ،ْ یہ پہلا ضمنی الیکشن تھا جس میں حکمران جماعت لاتعلق رہی ۔

انہوںنے کہا کہ تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق)نے 35میں سے 17سیٹیں جیتی ہیں ،ْتمام جماعتیں مل کر بھی تحریک انصاف کا مقابلہ نہیں کر سکیں۔ انہوںنے کہاکہ اٹک اوربنوں کی سیٹیں پی ٹی آئی ہاری ہے وہاں ان کے اپنے دو ،ْ دو تین لوگ کھڑے تھے ،ْ جہلم میں 356ووٹوں فرق ہے اس کی دوبارہ گنتی ہورہی ہے ۔ایک سوال میں انہوںنے کہا کہ سعودی عرب ،ْ چین ،ْ یو اے ای سمیت تمام ملکوں کی حمایت حاصل ہے ،ْپاکستان دنیا میں تنہا نہیں کھڑا ،ْ سب ممالک سے تعلقات بہتر ہو رہے ہیں ۔

ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ جب حکومت سنبھالی تو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آج کی نسبت زیادہ تھیں ،ْسبسڈی کا فائدہ عام آدمی کو پہنچانا چاہتے ہیں امیروں کو نہیں۔انہوںنے کہاکہ جس کا گیس کا بل 252روپے تھا اس 272روپے ہوگیا ہے ،ْفائیو سٹار ہوٹلز کو سبسڈی کیوں دی جائی وزیر اطلاعات چودھری فواد حسین نے کہاکہ زرمباردلہ کے ذخائر بڑھانے کیلئے 4 مرحلوں میں کام ہو رہا ہے ،ْبرآمدات بڑھائیں گے تو آمدنی میں اضافہ ہو گا۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کیلئے فوکل پرسن کا تقرر کر دیا گیا ہے ،ْ زرمبادلہ کے ذخائر کیلئے اقدامات جلد سامنے آ جائینگے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ اگر ایک گھر کے اندر ڈاکہ پڑ جائے تو دو کام ہو تے ہیں کہ ڈاکوئوں کو پکڑا جائے اور گھر کو چلانے کیلئے دوستوں سے قرض لیاجائے ہم یہ دونوں کام کررہے ہیں ،ْ ڈاکوئوں کو بھی پکڑ رہے ہیں اور ادھر ادھر سے قرضہ لیکر گھر کو بھی کھڑا کر نے کی کوشش کررہے ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ آج بھی این ایچ اے کی 220گاڑیاں نیلام کی گئی ہے ،ْوزیراعظم ہاؤس میں نیلام ہونیوالی گاڑیوں کی دیکھ بھال پر 35 کروڑ روپے خرچ ہوتے رہے ،ْ اب یہ گاڑیاں نیلام کر کے خرچہ بچا لیا گیا ہے ۔انہوںنے کہاکہ بزنس بڑھانے میں کچھ وقت لگے گا ہم منی لانڈرنگ کی روک تھام کررہے ہیں تاکہ ملکی معیشت مضبوط ہو ۔موبائل کارڈ پر ٹیکس ختم کر نے کے سپریم کورٹ کے فیصلے سے متعلق سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ سپریم کورٹ ٹیکسیشن کے معاملات پر نہیں جاتی ،ْ جسٹس افتخار چوہدری نے جو فیصلے کئے تھے ہم ابھی تک انہیں بھگت رہے ہیں ،ْ سپریم کورٹ جو بھی فیصلے کریگی ہم عمل کرینگے ۔

میڈیا مالکان سے میٹنگ سے متعلق سوال کے جواب میں وزیر اطلاعات نے کہاکہ میں نے میڈیا مالکان سے اینکرز کی تنخواہیں کم کر کے ورکرز کی تنخواہیں بڑھائی جائیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ ای سی سی کی میٹنگ میں بجلی کے معاملات پر کوئی بات نہیں ہوئی ہے ،ْوزیر توانائی عمر ایوب خان چین میں ہیں اگلی ای سی سی میٹنگ میں بجلی کے معاملات کے حوالے سے بحث کی جائیگی ۔

انہوںنے کہا کہ ایکسپورٹ انڈسٹری کو سبسڈی دی جائیگی لیکن اس کا فیصلہ ای سی سی کریگی ۔ایک سوال پر حکومت کی کوشش ہے کہ بجلی کے نرخ کے حوالے سے غریبوں پر کوئی اثر نہ پڑے ۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ لوگوں کو پتا ہی نہیں اور ان کے اکاؤنٹس میں اربوں روپے نکل رہے ہیں، منی لانڈرنگ روکنے اور سرمایہ کاری لانے کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔انہو ںنے کہاکہ مسلم لیگ (ن)کی حکومت نے جس طرح اداروں سے کھلواڑ کیا ہے اس کو بھی سامنے لانا ہے جبکہ ہماری کوشش ہے کہ تمام چیزوں کو ٹھیک کریں ۔ایک سوال پر فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان تمام معاملات پر جلد قوم کو اعتماد میں لیں گے، پاکستان کا مستقبل روش ہے جلد عوام کو خوشخبریاں ملیں گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں