روس میں منعقدہ کانفرنس میں مسئلہ کشمیر کو اٹھایا،
تمام پارلیمنٹس کے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے قراردادیں منظور کرنے کی ہماری تجویز کا اسلامی ممالک نے خیرمقدم کیاہے، افغانستان کی صورتحال پر بھی بات ہوئی، روس پاکستان کے ساتھ اقتصادی تعاون کے لئے تیار ہے قائم مقام چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا کی پارلیمنٹ ہائوس میں دورہ روس پر بریفنگ
منگل 18 دسمبر 2018 15:23
(جاری ہے)
انڈونیشیاء، ملائشیاء اور دیگر ممالک کو کشمیر کے حوالے سے پاکستانی پارلیمنٹ کی منظور کردہ قرار دادیں بھجوائیں گے۔
کانفرنس میں افغانستان کی صورتحال پر بھی بات ہوئی۔ سلیم مانڈوی والانے کہا کہ پاکستان جلد شنگھائی تعاون تنظیم کا مکمل ممبر بن جائے گا۔ 15 سال قبل روس ہم سے بات کرنے کو تیار نہیں تھا لیکن اب پاکستان اور روس کی پارلیمنٹ کے قریبی تعلقات قائم ہیں۔ سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے روس اور پاکستان کے درمیان پارلیمانی سفارتکاری کے فروغ کے حوالے سے اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہاکہ روس پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم بنانا چاہتا ہے جبکہ روس پاکستان کے ساتھ اقتصادی تعاون کے لئے تیار ہے۔ سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ روس خطے میں اہم کردار ادا کرنا چاہتا ہے ہمیں اسے سنجیدگی سے لینا چاہیے۔ ہمیں مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ہر آپشن استعمال کرناچاہیے۔ بھارت کے ساتھ ہماری تجارت کبھی بند نہیں ہوئی ۔ پاکستان نے کبھی بھی بھارت کے ساتھ مذاکرات سے انکار نہیں کیا۔ قائم مقام چیئرمین نے کہاکہ مودی حکومت کی سیاسی حکمت عملی پاکستان کے ساتھ کشیدگی میں اضافہ کا باعث بن رہی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں سلیم مانڈوی والا نے کہاکہ ڈالر کے مقابلہ روپے کی قدر اتنی زیادہ کم کرنے کے خلا ف ہوں۔ راتوں رات روپے کی قدر میں اتنی بھاری قدر میں کمی سے لوگوں کا نقصان ہواہے۔ آئندہ روپے کی قدر میں اس طرح کی کمی سے گریز کیا جانا چاہیے۔ ایک اور سوال کے جواب میں سلیم مانڈوی والا نے کہاکہ قانونی طورپر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کے پارلیمنٹ میں آنے پر کوئی پابندی نہیں۔ فواد چوہدری کا چیئرمین سینیٹ سے معافی مانگنے کامطالبہ درست نہیں، ہم انہیں سمجھائیں گے کہ اس طرح کی باتیں نہ کریں۔قائم مقام چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ نجی ٹی وی چینل سماء کے کیمرا مین پر تشدد کی مذمت کرتا ہوں۔ سکیورٹی گارڈ کے خلاف ایکشن ہونا چاہیے۔ پارلیمنٹ میں پرائیویٹ سکیورٹی گارڈ کے داخلے پر پابندی ہونی چاہیے ۔ کل کے اس واقعہ پر بہت پریشان ہوے۔ امید ہے آئندہ اس طرح کے واقعات نہیں ہوں گے۔ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر محسن عزیز نے کہاکہ روس پاکستان کے ساتھ قریبی تعلقات چاہتا ہے جبکہ روس نے پاکستان کے ساتھ براہ راست پروازیں شروع کرنے کی پیشرفت پر آمادگی ظاہر کی۔ انہوں نے کہاکہ روس کے ساتھ ہمارے تعلقات سرد جنگ کے باعث خراب ہوئے جو اب بحال ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا دورہ روس بہت کامیاب رہا۔ سینیٹر محسن عزیز نے کہا کہ جب دورے سے ہم واپس آئے تو وزیر اعظم عمران خان نے دورے کے حوالے سے پوچھا تو ہم نے کہاکہ دورے کے اخراجات ہم نے خود برداشت کئے ہیں تو وزیر اعظم نے ہمارے اس دورے کو سراہا۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
معروف ادیب افسانہ نگاراے حمید کی برسی 29 اپریل کو منائی جائے گی
مزاحیہ اداکارمنورظریف کی برسی29 اپریل کو منائی جائیگی
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع
بس ڈرائیوروں کےلیے یکساں یونیفارم کا قانون نافذ کر دیا گیا ہے، سعودی ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی
پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچواں اور آخری ٹی20 میچ ہفتہ کو قذافی سٹیڈیم لاہورمیں ..
قانون کے پیشہ کی فلاح و بہبود اور ترقی اولین ترجیح ہے ، اعظم نذیر تارڑ
کیسز میں تاخیر کو کم کرنے، شفافیت کو بڑھانے، عدالتی عمل کو تیز کرنے میں ٹیکنالوجی سے استفادہ ضروری ہے،نیشنل ..
علامہ اقبال نے امت مسلمہ کو فکر، امید کی نئی جہت دی،وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار
پاکستان میں تمام مذاہب کے پیروکار آزاد ہیں اور ریاست ان کے حقوق کا مکمل تحفظ کر رہی ہے،فیصل کریم کنڈی
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ