دو سال 17 دن عوام کی خدمت کرنے والے چیف جسٹس ثاقب نثار کل ریٹائر ہو جائیں گے
جسٹس ثاقب نثار نے چیف جسٹس بننے کے بعد کئی اہم کیسز کے فیصلے کیے
سمیرا فقیرحسین بدھ 16 جنوری 2019 16:44
(جاری ہے)
عہدہ سنبھالنے کے بعد انہوں نے ملکی تاریخ کے سب سے بڑے سیاسی مقدمے پانامہ لیکس پربینچ تشکیل دیا۔ چیف جسٹس ثاقب نثار کے دور میں کئی تاریخی کیسز کو نمٹایا گیا۔
جن میں جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس، دوہری شہریت،پینے کے پانی کی قلت شامل ہیں۔ چیف جسٹس نے کئی معاملات پر از خود نوٹسز بھی لیے ۔ انہوں نے پانامہ لیکس کیس سننے والے بینچ سے خود کو الگ کرکے شاندار مثال قائم کی۔ اپنے دور میں انہوں نے 43 ازخود نوٹسز لیے،سب سے پہلا از خود نوٹس شاہ زیب قتل کیس کے ملزم شاہ رخ جتوئی کی رہائی پر تھا۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے بیرون ملک پاکستانیوں کے بنک اکاﺅنٹس، جائیدادوں،ججز اور سرکاری افسران کی دوہری شہریت، گنے کی قیمتوں، سرکاری گاڑیوں کا ذاتی استعمال، وکلا کی جعلی ڈگریوں، مارخور کی نسل کے خاتمے،بڑھتی ہوئی آبادی،پینے کے پانی کی قلت،زیر زمین پانی کے کمرشل استعمال،لاہور میں بل بورڈزہٹانے، اسپتالوں میں سہولتوں کے فقدان اور سرکاری اسپتالوں میں کمی اور آرمی پبلک سکول انکوائری کمیشن پر ازخود نوٹس لیے ۔ نوازشریف کی تاحیات نااہلی، انہیں مسلم لیگ ن کی صدارت سے ہٹانے کا کیس، عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی سمیت جعلی بینک اکاﺅنٹس سے متعلق مقدمات، اہم ریمارکس اور فیصلے جسٹس ثاقب نثار کی وجہ شہرت بنے۔ نقیب اللہ محسود قتل کیس میں سابق ایس پی راﺅ انواربارہا طلبی کے بعد آخر کار جسٹس ثاقب نثار کے ہی روبرو پیش ہوئے،ڈی پی او پاک پتن کیس اور موجودہ حکومت سے متعلق معاملات میں جسٹس ثاقب نثار نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سمیت وفاقی وزرا کوبھی طلب کیا۔ کراچی میں اسپتالوں کی حالت زار اور تھر میں غذائی قلت سے متعلق مقدمے میں جسٹس ثاقب نثار نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو بھی طلب کیا۔ جسٹس ثاقب نثار اعلیٰ عدلیہ کے ان ججوں میں شامل ہیں جنہوں نے 2007ء میں سابق صدر پرویز مشرف کی ایمرجنسی کے بعد عبوری آئینی حکم نامے کے تحت حلف اُٹھانے سے انکار کیا تھا۔ جسٹس ثاقب نثار نے چیف جسٹس کا منصب سنبھالتے ہی اپنی کارکردگی سے لوگوں میں اپنا مقام بنایا اور کم ہی عرصہ میں عوام میں مقبول ہو گئے ، یہی وجہ تھی کہ عوام انصاف کے لیے چیف جسٹس ثاقب نثار سے اپیل کرنے لگی جبکہ جسٹس ثاقب نثار نے بھی عوام کو انصاف دلوانے اور ان کی فریاد سننے کی حتی الامکان کوشش کی۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کل 17 جنوری 2019ء کو ریٹائر ہو رہے ہیں۔ گذشتہ برس ان کی کارکردگی کے حوالے سے ایک سروے کروایا گیا جس میں 57 فیصد پاکستانیوں نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی کارکردگی پر اظہار اطمینان کیا۔ گیلانی ریسرچ فاؤنڈیشن کے مطابق یہ سروے گیلپ اور گیلانی پاکستان نے منعقد کروایا۔ اس سروے میں 57 فیصد پاکستانیوں نے گذشتہ ایک سال کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی کارکردگی پر اظہار اطمینان کیا۔ جسٹس ثاقب نثار کے بعد جسٹس آصف سعید کھوسہ چیف جسٹس کا منصب سنبھالیں گے۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پرنٹ میڈیا خبروں اور معلومات کا اہم ذریعہ ہے، پرنٹ میڈیا کو درپیش مسائل سے آگاہ ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات ..
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
اسلام امن اور ہم آہنگی کا مذہب ہے جو ہمدردی، رواداری اور بقائے باہمی پر زور دیتا ہے،چوہدری سالک حسین
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر ..
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور ..
آٹو سیکٹر کو ہر ممکن سہولت فراہم کریں گے، وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی پاکستان آٹو موٹو مینوفیکچررز ..
مئی ہماری تاریخ کا سیاہ باب ،مجرموں کو سزا دینے کے سوا کوئی چارہ نہیں ،وزیراعظم آزاد کشمیر
عالمی بینک کامعیشت کے استحکام اورجامع وپائیدارنموکے حصول کیلئے پاکستان کے ساتھ تعاون کے عزم کااعادہ
صدر مملکت آصف علی زرداری نے روبینہ خالد کی بطور چیئرپرسن بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام تعیناتی کی منظوری ..
اے این پی کا اوور سیز باشندوں کےلئے خارجہ امور کمیٹی کا اعلان
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی 9 مئی 2023 کو پیش آنے والے پُر تشدد واقعات کی مذمت
ایچ ای سی کی طرف سے پشاور میں پری سروس فیکلٹی ٹریننگ پروگرام کا آغاز
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
صدرآصف زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں کو آئوٹ سورس کرنے کے منصوبے پرکام شروع
-
گھروں پر کوڑا ٹیکس لگانے کے لیے سمری تیار
-
شیرافضل مروت کے ساتھیوں اور یوٹیوبرمیں جھگڑا سوال کرنے پر جھگڑا ہوگیا ،بعد میں صلح ہوگئی