آصف زرداری کو شدید جبر کے دور کا جوانمردی سے مقابلہ کرنے پر مرد حر کا خطاب ملا، نیر بخاری

اگر علیمہ خان چور نہیں تو جرمانہ کیوں ادا کیا گیا چوری ثابت ہونے پر صرف جرمانہ کیوں جیل کی سزا کیوں نہیں، بیان

اتوار 16 جون 2019 18:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ سابق صدر مملکت آصف زرداری کو شدید جبر کے دور کا جوانمردی سے مقابلہ کرنے پر مرد حر کا خطاب ملا ،آصف زرداری ماضی کی طرع اس بار بھی باعزت بری ہونگے ،پیپلز پارٹی کیلئے گرفتار یاں جیلیں اور مقدمات کوئی نئی چیز نہیں، بلاول بھٹو کی رابطہ عوام مہم اور سیاسی سرگرمی سے حکمران حواس باختہ ہو جاتے ہیں ۔

اتوار کو جاری اپنے بیان میں نیر بخاری نے کہاکہ پیپلز پارٹی کو جمہوری قومی و عوامی معاملات و مسکائل پر آواز بلند کرنے سے نہیں روکاجا سکتا ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان تھانیداراری دکھانے کی بجائے وزیراعظم نظر آنے کی تربیت حاصل کریں ۔

(جاری ہے)

نیر بخاری نے کہا کہ چھوڑونگا نہیں والی زبان سیاسی راہنما کا بیانیہ اور شیوہ نہیں ہو سکتایہ گردان الاپنے والے اپنی صفوں میں ثابت شدہ مجرموں کو قانون کے کٹہرے میں کیوں نہیں لا رہے ۔

نیر بخاری نے سوال اٹھایا کہ اگر علیمہ خان چور نہیں تو جرمانہ کیوں ادا کیا گیا چوری ثابت ہونے پر صرف جرمانہ کیوں جیل کی سزا کیوں نہیں۔نیر بخاری نے کہا کہ بدعنوانی بدعنوانی کا ڈھنڈورا پیٹنے والی پی ٹی آئی کاجہانگیر صدیقی کی بدعنوانیوں پر نگران وزیراعظم کو خط ریکارڈ پر موجود ہے لیکن وزیراعظم نے اپنی ہی پارٹی کے بدعنوان قرار دیئے گئے جہانگیر صدیقی کو اعزازی سفیر مقرر کرکے ایک اور یو ٹرن لیا ہے ۔

نیر بخاری نے کہا کہ ریاستی وسائل اور سرکاری اختیارات اپوزیشن کے خلاف استعمال ہو رہے ہیں اورحکمران شہریوں کی بنیادی ضروریات اور حقوق کی فراہمی سے لا تعلق ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کسان کاشتکار مزدور محنت کش عوام دشمن بجٹ کے خلاف سراپا احتجاج ہیں حکمران اپنی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کیلئے الزامات سابقہ حکومتوں پر لگائے جا رہے ہیں چیخنے چلانے اور الزام تراشیوں سے غریبوں کے پیٹ نہیں بھرتے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں