وزیراعظم عمران خان کا گرمجوشی سے استقبال اور بہترین مہمان نوازی پر صدر ٹرمپ سے اظہار تشکر

مسئلہ کشمیر پر ٹرمپ کی ثالثی کی پیش کش پر بھارتی رویے پر حیرانی کا اظہار

منگل 23 جولائی 2019 23:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2019ء) وزیراعظم عمران خان نے گرمجوشی سے استقبال کرنے اور بہترین مہمان نوازی پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا اور مسئلہ کشمیر پر ٹرمپ کی ثالثی کی پیش کش پر بھارتی رویے پر حیرانی کا اظہار کیا سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں عمران خان نے کہا کہ وہ بہترین مہمان نوازی اور پرجوش استقبال کرنے پر صدر ٹرمپ کے مشکور ہیں پاکستان کے نقطیہ نظر پرادراک رکھنے پر بھی ٹرمپ کا مشکور ہوں انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کی وجہ سے خطہ 70سال سے یرغمال بنا ہوا ہے ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان اور بھارت کو ایک میز پر لانے کی کوشش کی کشمیریوں کی نسلیں روزانہ اذیت سے گذر رہی ہیں کشمیریوں کو تکالیف سے نکالنے کیلئے مسئلے کا حل ضروری ہے، امریکی صدر کی ثالثی کی پیشکش پر بھارتی رویہ حیران کن ہے، انہوں نے کہا کہ4دہائیوں سے جنگ کا شکار افغانستان میں امن کی بحالی دنیا پر واجب ہے یقین دلاتا ہوں کہ افغانستان میں امن کی بحالی کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گے، ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے تاریخی مقامات کا دروہ کرایا دورہ کرانے پر بھی ان کا مشکور ہوں۔

۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں