یکساں نظام تعلیم سے ایک قوم بننے میں مدد ملے گی، عمران خان

اردو، انگریزی اور مدرسوں کے نظام سے تقسیم پیدا ہوئی، یہ نظام پاکستانیت ختم کررہا ہے، مدرسوں کو مین سٹریم میں لائیں گے، یکساں نصاب میرے لیے ایک انقلاب ہے۔وزیراعظم عمران خان کا ریڈیو سکول اور ایجوکیشن پورٹل کی افتتاحی تقریب سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 4 دسمبر 2020 19:14

یکساں نظام تعلیم سے ایک قوم بننے میں مدد ملے گی، عمران خان
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 دسمبر2020ء) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یکساں نظام تعلیم سے ایک قوم بننے میں مدد ملے گی، اردو، انگریزی اور مدرسوں کے نظام سے تقسیم پیدا ہوئی، یہ نظام پاکستانیت ختم کررہا ہے، مدرسوں کو مین سٹریم میں لائیں گے، یکساں نصاب میرے لیے ایک انقلاب ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے ریڈیو سکول اور ایجوکیشن پورٹل کا آغاز کرتے ہوئے اظہار خیال کہا کہ عوام سے یکساں نصاب تعلیم کا وعدہ کیا تھا، یکساں نظام تعلیم حکومت کی ایک بڑی کامیابی ہے، یکساں نظام تعلیم سے ہمیں ایک قوم بننے میں مدد ملے گی۔

یکساں نصاب تعلیم پورے پاکستان کیلئے ایک ہوگا۔دیہاتی علاقوں میں بچے پیچھے رہ جاتے ہیں، اس پورٹل کے ذریعے دوردراز علاقوں میں ہم بہتر ایجوکیشن دے سکتے ہیں، جیسا کہ میانوالی میں عیسیٰ خیل تحصیل بڑی پسماندہ ہے، وہاں سکول بند ہیں، ٹیچرز اور نرسز وہاں نہیں ملتیں، وہاں سے کوئی لیڈی ڈاکٹر بن نہیں رہے، جب تک ہماراوہاں انفراسٹرکچر نہیں بنتا تو ہم اس پورٹل کے ذریعے وہاں تعلیم پہنچا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں 24 سال سے عوام سے یکساں نظام تعلیم کا وعدہ کررہا ہوں۔ اردو میڈیم، انگلش اور دینی مدرسوں کا الگ الگ نظام ہمیں ایک قوم نہیں بننے دیتا، یہ لوگوں کو پاکستانیت ختم کردیتا ہے۔ سنگاپور اور انڈیا میں بھی کالونیل سسٹم تھا، اس سسٹم سے تقسیم ہوتی ہے، کالونیل سسٹم ایجوکیشن ایک قوم نہیں بننے دیتا۔ایک نصاب ایک قوم بنائے گا،میرے لیے یکساں نصاب ایک انقلاب ہے،دوسرا حکومت نے دینی مدرسوں کو مین سٹریم میں لے کر آئیں گے۔

پرانے زمانے میں سکھ اور انگریزبھی مدرسوں میں جاتے تھے۔ انگریزوں نے 1857ء کے بعد ہمارا نظام تعلیم ختم کیا اور اپنا نظام لے کرآئے، ہمارا پرانا نظام تعلیم زبردست تھا، جس سے تعلیم کی شرح گرتی گئی۔ تب سے ہمارا سسٹم تباہ ہوا، اب مدارس کو بھی الگ کردیا گیا تھا۔ سکلرزایجوکیشن بہت ضروری ہے، اس سے لوگوں کو روزگار ملے گا۔ حکومت کی جتنی مدد چاہیے ، ہم دیں گے، تعلیم دینا ہماری ترجیح ہے۔ اسلام آباد کو یکساں نظام تعلیم میں ماڈل بنائیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں