کسی معاہدے کو پارلیمان میں نہیں لایا گیا، بلاول بھٹو زرداری

حکومت نے سڑکوں پر ایکشن کیا اور ٹی ایل پی کو کالعدم قرار دے دیا، بیان

منگل 20 اپریل 2021 19:07

کسی معاہدے کو پارلیمان میں نہیں لایا گیا، بلاول بھٹو زرداری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2021ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ کسی معاہدے کو پارلیمان میں نہیں لایا گیا،حکومت نے سڑکوں پر ایکشن کیا اور ٹی ایل پی کو کالعدم قرار دے دیا،لوگ قتل ہوئے، 500 سے زائد پولیس اہلکار زخمی ہوئے، انٹرنیٹ بند کردیا گیا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وزیراعظم نے قومی اسمبلی میں کوئی بیان نہ دیا، کسی بھی سطح پر پارلیمان کو اعتماد میں نہیں لیا گیا، اب پی ٹی آئی پارلیمان کے پیچھے چھپنا چاہتی ہے،وزیراعظم، یہ آپ کا پھیلایا ہوا گند ہے، خود صاف کریں یا گھر جائیں، 20-04-21/--88 #h# ٌوفاقی کابینہ کا اجلاس ،کرتارپور راہداری منصوبے کو پیپرا رولز سے استثنی دینے کا معاملہ موخر م* اشیائے خوردونوش کی طلب و رسد کا ریکارڈ رکھنے کے لیے ڈیٹا بیس کے قیام کی منظوری #/h# ؑاسلام آباد(آن لائن) وفاقی کابینہ نے کرتارپور راہداری منصوبے کو پیپرا رولز سے استثنی دینے کا معاملہ موخر کر دیا جبکہ اشیائے خوردونوش کی طلب و رسد کا ریکارڈ رکھنے کے لیے ڈیٹا بیس کے قیام کی منظوری دے دی۔

(جاری ہے)

وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔ اجلاس میں اقوام متحدہ کی آرمرڈ گاڑیوں کو کراچی سے کابل لے جانے کی اجازت دے دی گئی ۔ معاون خصوصی برائے توانائی کی گردشی قرضے کے خاتمے کے پلان پر بریفنگ دی ۔ ڈاکٹر عشرت حسین نے پی آئی اے کی ری سٹرکچرنگ پر کابینہ کو بریفنگ دی ۔ کابینہ نے فیڈرل میڈیکل ٹیچنگ آرڈیننس کے تحت بورڈ آف گورنرز کی تعیناتی کی منظوری دے دی ۔

اجلاس میں سٹریٹیجک ایکسپورٹ کنٹرول ڈویڑن کے اختیارات منتقل کرنے کی سمری پر غور کیا گیا ۔ کابینہ نے جوائنٹ انوسٹمنٹ کمپنیز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تعیناتی کی منظوری موخر کر دی ۔ کابینہ نے نیشنل انشورنس کمپنی کے چیف ایگزیکٹو کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔ نوشہرہ میں ریلوے کی زمین پر کثیرالمنزلہ عمارت کی تعمیر کے معاملے پر گفتگو کی گئی ۔ کابینہ کمیٹی برائے ادارہ جاتی اصلاحات، سٹیٹ اون انٹرپرائزز کے اجلاسوں کے فیصلوں کی توثیق کی گئی ۔وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 7 اپریل کے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کردی

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں