عمران خان سے خون کا رشتہ ہے: شیخ رشید
راولپنڈی کو کنٹینرز لگا کر بند کیا گیا ہے، شام کو لال حویلی سے نکلیں گے اور کنٹینرز کو اُٹھا کر پھینک دیں گے،چور اور ڈاکو وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب بن گئے،سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کارکنوں سے خطاب
عمر نواز بدھ 25 مئی 2022 16:52
(جاری ہے)
کچھ دیر قبل سابق وزیرداخلہ شیخ رشید لال حویلی پہنچے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ رانا ثناء اللہ میری لال حویلی پرقبضہ کرنا چاہتے ہیں۔سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی لال حویلی پہنچ گئے ہیں۔ رہنما تحریک انصاف عمران اسماعیل موٹر سائیکل پر لال حویلی پہنچے ہیں۔ کچھ دیر قبل عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں عدلیہ اور افواج پر عظیم ذمہ داری عائد ہوتی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اپنے ایک ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کی سیاست کا اہم دن ہے، عمران خان کی قیادت میں قوم نکل آئی ہے ، ڈرپوک بھگوڑے کبھی سعودی عرب میں پناہ لیتے ہیں اور کبھی لندن بھاگ جاتے ہیں ،3سے 5 دنوں میں اہم فیصلے ہوکر رہیں گے۔ سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ ملکی معیشت کو سازش سے نااہل لوگوں کے ہاتھوں تباہ کیا جارہا ہے ، ایسے عالم میں عدلیہ، افواج پر عظیم ذمہ داری عائد ہوتی ہے ، ہم نے امن کے راستے کو اپنانا ہے، آج 2 اور 3بجے کے درمیان لال حویلی پہنچوں گا وہاں سے پُرامن ریلی کی قیادت کرکے اسلام آباد جاؤں گا۔گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے پولیس اور وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کو عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کی گرفتاری سے روک دیا تھا ، اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ سابق وزیر داخلہ کی جانب سے اسلام آباد لانگ مارچ سے قبل پولیس کے کریک ڈاؤن اور پی ٹی آئی رہنماؤں کو ہراساں کرنے کے خلاف اپنے وکیل کے ذریعے درخواست دائر کرنے کے بعد سامنے آیا ، فیصلے میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے شیخ رشید کو ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے پولیس ، ایف آئی اے کو سابق وفاقی وزیر کو 25 مئی تک گرفتار کرنے سے روک دیا ۔ خیال رہے کہ پولیس نے شیخ رشید احمد کی گرفتاری کے لیے ان کے گھر پر دو بار چھاپہ مارا ، اس دوران پولیس نے لال حویلی سے عوامی مسلم لیگ کے 6 کارکنان کو گرفتار کرلیا ، گرفتار نوجوان سے پارٹی جھنڈے اور موبائل فون قبضے میں لے لیے گئے ہیں ۔ اپنے ایک بیان میں سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ابھی 2 بجے لال حویلی پر پولیس کی بڑی تعداد نے دوبارہ ریڈ کیا ہے اور 6 بے گناہ افراد کو لال حویلی سے گرفتار کر کے اپنے ہمراہ لے گئے ، لال حویلی کے گردونواح میں وردی اور سفید کپڑوں میں پولیس کو تعینات کر دیا گیا ہے تاکہ کل 2 بجے نکلنے والی آزادی مارچ ریلی کا راستہ روکا جا سکے۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پرنٹ میڈیا خبروں اور معلومات کا اہم ذریعہ ہے، پرنٹ میڈیا کو درپیش مسائل سے آگاہ ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات ..
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
اسلام امن اور ہم آہنگی کا مذہب ہے جو ہمدردی، رواداری اور بقائے باہمی پر زور دیتا ہے،چوہدری سالک حسین
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر ..
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور ..
آٹو سیکٹر کو ہر ممکن سہولت فراہم کریں گے، وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی پاکستان آٹو موٹو مینوفیکچررز ..
مئی ہماری تاریخ کا سیاہ باب ،مجرموں کو سزا دینے کے سوا کوئی چارہ نہیں ،وزیراعظم آزاد کشمیر
عالمی بینک کامعیشت کے استحکام اورجامع وپائیدارنموکے حصول کیلئے پاکستان کے ساتھ تعاون کے عزم کااعادہ
صدر مملکت آصف علی زرداری نے روبینہ خالد کی بطور چیئرپرسن بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام تعیناتی کی منظوری ..
اے این پی کا اوور سیز باشندوں کےلئے خارجہ امور کمیٹی کا اعلان
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی 9 مئی 2023 کو پیش آنے والے پُر تشدد واقعات کی مذمت
ایچ ای سی کی طرف سے پشاور میں پری سروس فیکلٹی ٹریننگ پروگرام کا آغاز
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
صدرآصف زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں کو آئوٹ سورس کرنے کے منصوبے پرکام شروع
-
گھروں پر کوڑا ٹیکس لگانے کے لیے سمری تیار
-
شیرافضل مروت کے ساتھیوں اور یوٹیوبرمیں جھگڑا سوال کرنے پر جھگڑا ہوگیا ،بعد میں صلح ہوگئی