یوتھ فورم فارکشمیر کی جانب سے یوم انسانی حقوق پر کشمیر کیلئی200 امن کی فاختائیں آزاد

پیر 10 دسمبر 2018 19:45

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) بین الاقوامی لابنگ گروپ یوتھ فورم فار کشمیر کی جانب سے فاطمہ جناح پارک، اسلام آباد میں انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پردنیا کو امن کا پیغام بھیجنے کیلئے 200 امن کی فاختائیں آزاد کی گئیں۔ اس موقع پر ایک بڑی تعداد جن میں سیاستدان، صحافی، انسانی حقوق کے کارکنان، رضاکاروں اورعام شہریوں کی بڑی تعداد شامل تھی، نے دنیا کو پیغام دیا کہ کشمیر میں امن کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر سینیٹر سیمی ایزدی، جموں و کشمیر سالویشن موومنٹ کے چیئرمین افضل بھٹ اور دیگر نے کشمیر میں حالیہ صورتحال اور بھارتی فوج کے ظالمانہ کردار پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ بھارت جو کہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہونے کا دعویدار ہے اس نے مقبوضہ کشمیر میں بیگناہ کشمیریوں کو قتل کرنے کی مکمل آزادی دی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

تقریب کے شرکاء نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ بھارت کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر کشمیر کے لوگوں کیلئے صدائے احتجاج بلند کی جائے اور پالیسی سازوں سے مطالبہ کیا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالا جائے۔

یوتھ فار کشمیر انٹرنیشنل کشمیر لابی گروپ ایک غیر جانبدار بین الاقوامی این جی او ہے جو اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے پُرامن حل کیلئے کوشاں ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں