اے این ایف کا منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن ، ایک ٹن منشیات برآمد ، 8 ملزمان گرفتار

ہفتہ 30 مارچ 2024 12:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2024ء) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف )نے منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 9 کاروائیوں میں ایک ٹن سے زائد منشیات برآمدکر کے 8 ملزمان گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ترجمان اے این ایف کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر جدہ جانے والی خاتون سے 25،000 عدد نشہ آور گولیاں برآمد،سیالکوٹ کوریئر آفس سے یونان بھیجے جانے والے پارسل سے 2.2 کلو آئس برآمد،قلعہ عبداللہ میں ٹوبہ اچکزئی سے 1425 کلو چرس برآمد جبکہ مغربی بائی پاس کوئٹہ کے قریب دو ملزمان سے 225 کلو چرس برآمد کی گئی۔

اسی طرح سے کارروائی کرتے ہوئے اے این ایف نے نوکنڈی چاغی سے 100 کلو افیون برآمد کی۔ گوادر سے 45 کلو چرس برآمد، آر سی ڈی روڈ حب کے قریب ملزم سے 3 کلو چرس برآمد اور ڈیرہ غازی خان میں سخی سرور روڈ پر 3 ملزمان سے 1.5 کلو آئس برآمد کی گئی۔نیشنل ہائی وے حیدرآباد میں ایک ملزم سے 300 گرام آئس برآمدکر کے گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں