حکومتی کوششوں کے نتیجے میں مسلسل تیسرے مہینے بجلی بلز میں کمی کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی گئی

منگل 16 اپریل 2024 23:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2024ء ) حکومتی کوششوں کے نتیجے میں مسلسل تیسرے مہینے بجلی بلز میں کمی کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی گئی۔مارچ کیمقابلیاپریل کیبلز7روپے 6 پیسے سے کم کرکے 4 روپے 92 پیسے فی یونٹ پر لایے گئے،اعلامیہ کے مطابق اپریل کیمقابلے مئی کے لیے فیول ایڈجسٹمنٹ4.92روپے سے کم کر کے 2.94 روپے پرلانے کی درخواست نیپرا میں سماعت کیلئے جمع کرادی گئی،مارچ کیمقابلے مئی کے بلز میں 4 روپے 12 پیسے فی یونٹ کمی ہو گی، وفاقی وزیر توانا ئی اویس لغاری نے کہاکہ فیول پرائس کی ممکنہ طور پر بچت کر کے ثمرات عوام تک پہنچائیں گے۔

16-04-24/--248 #h# ٓ پولیو موذی مرض ہے جس سے بچوں کو تحفظ فراہم کرنا ہم سب کا قومی فریضہ ہے، منور عباس سومرو vپولیو مہم 29 اپریل سے 5 مئی 2024 ء تک جاری رہے گی،ڈپٹی کمشنر #/h# ]ٹھٹھہ(آن لائن)ڈپٹی کمشنر منور عباس سومرو نے کہا ہے کہ پولیو ایک خطرناک موذی مرض ہے جس سے بچوں کو تحفظ فراہم کرنا ہم سب کا قومی فریضہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ضلع بھر کے عوام بالخصوص والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ انسداد پولیو مہم کے دوران اپنے پیدائش سے لے کر 5 سال تک عمر کے ہر بچے کو پولیو کے دو قطرے ضرور پلوائیں تاکہ انہیں ہمیشہ کی معذوری سے بچایا جا سکے۔

ان باتوں کا اظہار انہوں نے 29اپریل سے 5 مئی 2024ء تک جاری رہنے والی انسداد پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کے متعلق دربار ہال مکلی میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ محنت، سچائی اور لگن سے اپنے فرائض سر انجام دیں، کوئی یونین کونسل فیل نہیں ہونی چاہیے تاکہ سو فیصد ہدف حاصل کیا جا سکے، اس ضمن میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے تمام متعلقہ افسران کو مزید ہدایت کی کہ ٹرانزسٹ پوائنٹس پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ سفر کرنے والے بچوں کو بھی قطرے پلائے جا سکیں۔ قبل ازیں پولیو کے متعلق این اسٹاپ افسر ڈاکٹر راجیش کمار نے گذشتہ مہم کی کارکردگی رپورٹ پیش کی اور بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ آئندہ مہم کے دوران ضلع کی 30 یونین کونسلز میں 5 سال سے کم عمر کے 2 لاکھ 34 ہزار 471 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، اس ضمن میں 735 گشتی ٹیمیں، 51 فکسڈ اور 58 ٹرانزسٹ پوائنٹس جبکہ 138 ایریا انچارچز مقرر کئے گئے ہیں تاکہ مقررہ حدف حاصل کرکے مہم کو سو فیصد کامیاب بنایا جا سکے۔

اجلاس میں یونیسف، پی پی ایچ آئی، مرف، محکمہ تعلیم، پولیس، لوکل گورنمنٹ، ڈبلیو ایچ او و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران اور مختلف این جی اوز کے نمائندوں نے شرکت کی۔#

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں